پہلا باب:
ام المؤمنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا تعارف
پہلا مبحث: .... نام و نسب
ام المؤمنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ، اللہ تعالیٰ کے خلیل سیّدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب ترین بیوی صدیقہ بنت صدیق، امام اکبر ابوبکر صدیق رضی ا للہ عنہما کی بیٹی ہیں جو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نائب تھے۔[1]
ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا نام و نسب:
نام عبداللہ، کنیت ابوبکر اور لقب صدیق رضی اللہ عنہ ہے۔ ان کے والد کا نام عثمان، کنیت ابوقحافہ ہے جو فتح مکہ کے موقع پر اسلام لائے۔
عبداللہ بن عثمان بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ بن کعب بن لؤی بن فہر بن مالک بن کنانہ ، قریشی، تیمی ، مکی پھر مدنی ہیں ۔ [2]
٭٭٭
|