Maktaba Wahhabi

95 - 460
بیچنا چاہتے ہیں،اُن کو چاہیے کہ اللہ کی راہ میں جنگ کریں اور جو شخص اللہ کی راہ میں جنگ کرے،پھر شہید ہو جائے یا غلبہ پائے تو ہم عنقریب اُس کو بڑا ثوا ب دیں گے۔‘‘ 5۔سورۃ الصف (آیت:۴) میں فرمانِ الٰہی ہے: {اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہٖ صَفًّا کَاَنَّھُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ} ’’جو لوگ اللہ کی راہ میں (ایسے طور پر) جما کر لڑتے ہیں گویا سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں،وہ بیشک محبوبِ پروردگار ہیں۔‘‘ 6۔آگے سورۃ النساء (آیت:۱۰۴) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَ لَاتَھِنُوْا فِی ابْتِغَآئِ الْقَوْمِ اِنْ تَکُوْنُوْا تَاْلَمُوْنَ فَاِنَّھُمْ یَاْلَمُوْنَ کَمَا تَاْلَمُوْنَ وَ تَرْجُوْنَ مِنَ اللّٰہِ مَا لَا یَرْجُوْنَ وَ کَانَ اللّٰہُ عَلِیْمًا حَکِیْمًا} ’’اور کفار کا پیچھا کرنے میں سستی نہ کرنا،اگر تم بے آرام ہوتے ہو تو جس طرح تم بے آرام ہوتے ہو،اسی طرح وہ بھی بے آرام ہوتے ہیں اور تم اللہ سے ایسی ایسی امیدیں رکھتے ہو جو وہ نہیں رکھ سکتے اور اللہ سب کچھ جانتا (اور) بڑی حکمت والا ہے۔‘‘ 7۔آگے سورۃ الحج (آیت:۳۸،۳۹) میں فرمایا ہے: {اِنَّ اللّٰہَ یُدٰفِعُ عَنِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ کُلَّ خَوَّانٍ کَفُوْرٍ . اُذِنَ لِلَّذِیْنَ یُقٰتَلُوْنَ بِاَنَّھُمْ ظُلِمُوْا وَ اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی نَصْرِھِمْ لَقَدِیْرُ}
Flag Counter