اسی طرح جعفر بن موسی الکاظم بن جعفر الصادق[1] نے اپنی بیٹی کا نام عائشہ رکھا۔
عمری[2] نے ’’المجدی‘‘ نامی اپنی کتاب میں لکھا: جعفر بن موسیٰ کاظم بن جعفر صادق جو خواری کے لقب سے مشہور ہے اور یہ ام ولد کا بیٹا تھا، اس کی آٹھ بیٹیاں پیدا ہوئیں ۔ حسنہ، عباسہ، عائشہ، فاطمۃ الکبری، فاطمہ الصغریٰ، اسماء، زینب اور ام جعفر .... [3]
اسی طرح اس کے بڑے پڑدادا علی بن حسین نے بھی اپنی ایک بیٹی کا نام عائشہ رکھا۔[4]
اسی طرح شیعوں کے دسویں امام علی بن محمد الجواد[5] (ت: ۲۵۴ ہجری) نے بھی اپنی ایک بیٹی کا نام عائشہ[6] رکھا اور علی الہادی[7] نے بھی اپنی ایک بیٹی کا نام عائشہ رکھا۔
اگر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اہل بیت سے بغض رکھتی تھیں تو اہل بیت اپنی بیٹیوں کے نام ان کے نام پر کیوں رکھتے تھے۔
۶۔جنگ جمل کے دن سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کا سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے متعلق نظریہ اور موقف!!
روافض کے نزدیک ابو جعفر بن بابویہ[8] الصدوق نے جعفر سے اور اس نے اپنے باپ محمد سے
|