Maktaba Wahhabi

161 - 460
سے بڑا نافرمان ہے تو اس سے میری بادشاہی میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔اے میرے بندو ! اگرتم سب ایک میدان میں جمع ہو جائو اور مجھ سے سوال کرو اور میں ہر انسان کو اس کے سوال کے مطابق عطا کروں تو اس سے میرے خزانے میں اتنی ہی کمی ہوگی جتنی سوئی کے سمندر میں ڈبو کر نکالنے سے سمندر کے پانی میں ہوتی ہے۔‘‘[1] 82۔دین پر مضبوطی سے قائم رہنا: سورۃ النساء (آیت:۱۷۵) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {فَاَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰہِ وَ اعْتَصَمُوْا بِہٖ فَسَیُدْخِلُھُمْ فِیْ رَحْمَۃٍ مِّنْہُ وَ فَضْلٍ وَّ یَھْدِیْھِمْ اِلَیْہِ صِرَاطًا مُّسْتَقِیْمًا} ’’پس جو لوگ اللہ پر ایمان لائے اور اُس (کے دین کی رسی) کو مضبوط پکڑے رہے،اُن کو وہ اپنی رحمت اور فضل (کے باغوں ) میں داخل کرے گا اور اپنی طرف (پہنچنے کا) سیدھا راستہ دکھائے گا۔‘‘ 83۔عہد کی پاسداری کرو اور حلال جانور کھاؤ: سورۃ المائدہ (آیت:۱) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {یٰٓأَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اَوْفُوْا بِالْعُقُوْدِ اُحِلَّتْ لَکُمْ بَھِیْمَۃُ الْاَنْعَامِ اِلَّا مَا یُتْلٰی عَلَیْکُمْ غَیْرَ مُحِلِّی الصَّیْدِ وَ اَنْتُمْ حُرُمٌ اِنَّ اللّٰہَ یَحْکُمُ مَا یُرِیْدُ} ’’اے ایمان والو! اپنے اقراروں کو پورا کرو۔تمھارے لیے چارپائے جانور (جو چرنے والے ہیں ) حلال کر دیے گئے ہیں،بجز اُن کے جو
Flag Counter