وہ صرف زبانی تعلیم پر اکتفا نہ کرتیں بلکہ اکثر اوقات عملی تعلیم کا سہارا بھی لیتیں ۔ جیسے وضو اور غسل کی کیفیت کے بیان اور لوگوں کو دینی معاملات میں تعلیم دینے سے طبعی شرم و حیا ان کے آڑے نہ آتا۔ حتیٰ کہ مردوں کے لیے جو خاص معاملات ہوتے ان کو بھی وہ وضاحت کے ساتھ بیان کرنے سے نہ ہچکچاتیں ۔ اسی وجہ سے روافض ان پر طعن و تشنیع بھی کرتے ہیں جس کا مکمل بیان اور مدلل ردّ کتاب میں آگے آ رہا ہے۔ تاہم حقیقت یہی ہے کہ یہ چیز ان کے لیے باعث جزا ہے باعث عتاب و ملامت نہیں ۔ رضی اللہ عنہا و ارضاھا۔ (آمین) ٭٭٭ |
Book Name | سیرت ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا |
Writer | علماء مشائخ کمیٹی سعودی عرب |
Publisher | دار المعرفہ |
Publish Year | |
Translator | مولانا ظفر اقبال |
Volume | |
Number of Pages | 677 |
Introduction |