Maktaba Wahhabi

342 - 460
اور مظاہرِ شرک سے پاک کرنے سے منع کرنا بھی تخریب اور اللہ کے گھروں کو برباد کرنا ہے۔ -6 کتمانِ شہادت۔۔۔ظلم اور باعثِ لعنت ہے: سورۃ البقرۃ (آیت:۱۴۰) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {اَمْ تَقُوْلُوْنَ اِنَّ اِبْرٰھٖمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ وَ الْاَسْبَاطَ کَانُوْا ھُوْدًا اَوْ نَصٰرٰی قُلْ ئَ اَنْتُمْ اَعْلَمُ اَمِ اللّٰہُ وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ کَتَمَ شَھَادَۃً عِنْدَہٗ مِنَ اللّٰہِ وَ مَا اللّٰہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ} ’’(اے یہود و نصاریٰ!) کیا تم اس بات کے قائل ہو کہ ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کی اولاد یہودی یا عیسائی تھے؟ (اے نبی! ان سے) کہو کہ بھلا تم زیادہ جانتے ہو یا اللہ تعالیٰ؟ اور اُس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اللہ کی شہادت (گواہی) کو جو اس کے پاس (کتاب میں موجود) ہے،چھپائے اور جو کچھ تم لوگ کر رہے ہو،اللہ تعالیٰ اس سے غافل نہیں ہے۔‘‘ یعنی تمھیں معلوم ہے کہ یہ انبیا یہودی یا عیسائی نہیں تھے،اسی طرح تمھاری کتابوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نشانیاں بھی موجود ہیں،لیکن تم اُن شہادتوں کو لوگوں سے چھپا کر ایک بڑے ظلم کا ارتکاب کر رہے ہو،جو اللہ تعالیٰ سے پوشیدہ نہیں۔ کتمانِ علم۔۔۔باعثِ لعنت اور عذاب کا سبب ہے: پارہ 2{سَیَقُوْلُ}سورۃ البقرۃ (آیت:۱۵۹) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {اِنَّ الَّذِیْنَ یَکْتُمُوْنَ مَآ اَنْزَلْنَا مِنَ الْبَیِّنٰتِ وَالْھُدٰی مِنْم بَعْدِ
Flag Counter