Maktaba Wahhabi

217 - 460
طَیِّبَۃً وَ لَنَجْزِیَنَّھُمْ اَجْرَھُمْ بِاَحْسَنِ مَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ} ’’جو شخص نیک عمل کرے گا،مرد ہو یا عورت اور وہ مومن بھی ہو گا تو ہم اُس کو (دنیا میں ) پاک (اور آرام کی) زندگی سے زندہ رکھیں گے اور (آخرت میں ) اُن کے اعمال کا نہایت اچھا صلہ دیں گے۔‘‘ اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے ان بندوں سے جو اپنے دل میں اللہ تعالیٰ پر اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمانِ کامل رکھیں اور کتاب و سنت کی اطاعت کے تحت نیک اعمال کریں،وعدہ کرتا ہے کہ وہ انھیں دنیا میں بھی بہترین اور پاکیزہ زندگی عطا فرمائے گا،عمدگی سے اُن کی عمر بسر ہوگی،خواہ وہ مرد ہو یا عورت،انھیں اپنے پاس سے ان کے نیک اعمال کا بہترین بدلہ عطا فرمائے گا۔[1] 211۔آدابِ تلاوت: سورۃ النحل (آیت:۹۸) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {فَاِذَا قَرَاْتَ الْقُرْاٰنَ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ} ’’اور جب تم قرآن پڑھنے لگو تو شیطانِ مردود سے پناہ مانگ لیا کرو۔‘‘ یہاں خطاب اگرچہ نبیِ مکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے،لیکن مخاطب ساری امت ہے،یعنی تلاوت کے آغاز میں{اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ}پڑھا جائے۔ 212۔شیطان کا تسلّط اور اللہ پر توکّل: 1۔سورۃ النحل (آیت:۹۹،۱۰۰) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {اِنَّہٗ لَیْسَ لَہٗ سُلْطٰنٌ عَلَی الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَلٰی رَبِّھِمْ یَتَوَکَّلُوْنَ . اِنَّمَا سُلْطٰنُہٗ عَلَی الَّذِیْنَ یَتَوَلَّوْنَہٗ وَ الَّذِیْنَ ھُمْ بِہٖ مُشْرِکُوْنَ}
Flag Counter