Maktaba Wahhabi

218 - 460
’’جو مومن ہیں اور اپنے رب پر بھروسا رکھتے ہیں،اُن پر اُس (شیطان) کا کچھ زور نہیں چلتا۔اس کا زور اُنہی لوگوں پر چلتا ہے جو اس کو رفیق بناتے ہیں اور اس کے (وسوسے کے) سبب (اللہ کے ساتھ) شریک مقرر کرتے ہیں۔‘‘ 2۔سورت آل عمران (آیت:۱۶۰) میں ارشادِ ربانی ہے: {اِنْ یَّنْصُرْکُمُ اللّٰہُ فَلَا غَالِبَ لَکُمْ وَ اِنْ یَّخْذُلْکُمْ فَمَنْ ذَا الَّذِیْ یَنْصُرُکُمْ مِّنْم بَعْدِہٖ وَ عَلَی اللّٰہِ فَلْیَتَوَکَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ} ’’اگر اللہ تمھارا مددگار ہے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا اور اگر وہ تمھیں چھوڑدے تو پھر کون ہے جو تمھاری مدد کرے؟ اور مومنوں کو چاہیے کہ اللہ ہی پر بھروسا رکھیں۔‘‘ 3۔سورۃ النمل (آیت:۷۹) میں ارشادِ الٰہی ہے: {فَتَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہِ اِنَّکَ عَلَی الْحَقِّ الْمُبِیْنِ} ’’اللہ پر بھروسا رکھو،تم تو صریح حق پر ہو۔‘‘ 4۔سورۃ الاحزاب (آیت:۳) میں ارشادِ الٰہی ہے: {وَ تَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہِ وَ کَفٰی بِاللّٰہِ وَکِیْلًا} ’’اور اللہ پر بھروسا رکھنا اور اللہ ہی کارساز کافی ہے۔‘‘ 5۔سورت یوسف (آیت:۶۷) میں فرمانِ الٰہی ہے: {وَ قَالَ یٰبَنِیَّ لَا تَدْخُلُوْا مِنْ بَابٍ وَّاحِدٍ وَّ ادْخُلُوْا مِنْ اَبْوَابٍ مُّتَفَرِّقَۃٍ وَ مَآ اُغْنِیْ عَنْکُمْ مِّنَ اللّٰہِ مِنْ شَیْئٍ اِنِ الْحُکْمُ اِلَّا لِلّٰہِ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَ عَلَیْہِ فَلْیَتَوَکَّلِ الْمُتَوَکِّلُوْنَ} ’’اور ہدایت کی کہ اے بیٹا! ایک ہی دروازے میں سے داخل نہ ہونا بلکہ جدا جدا دروازوں سے داخل ہونا اور میں اللہ کی تقدیر تو تم سے روک
Flag Counter