Maktaba Wahhabi

221 - 460
تکلیف دینی چاہو تو اتنی ہی دو جتنی تکلیف تمھیں اُن سے پہنچی اور اگر صبر کرو تو وہ صبر کرنے والوں کے لیے بہت اچھا ہے اور صبر ہی کرو اور تمھارا صبر بھی اللہ ہی کی مدد سے ہے اور ان کے بارے میں غم نہ کرو اور جویہ بد اندیشی کرتے ہیں اُس سے تنگ دل نہ ہو۔کچھ شک نہیں کہ جو پرہیزگار ہیں اور جو احسان کرنے والے ہیں،اللہ اُن کا مددگار ہے۔‘‘ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ ان کے مکروں کے مقابلے میں اہلِ ایمان و تقویٰ اور محسنین کے ساتھ ہے اور جس کے ساتھ اللہ ہو،اسے اہلِ دنیا کی سازشیں نقصان نہیں پہنچا سکتیں،جیسا کہ آخری آیت میں ہے۔ 215۔ناپ تول پورا کرنا: 1۔پارہ 15{سُبْحٰنَ الَّذِیْٓ}سورت بنی اسرائیل (آیت:۳۵) میں فرمایا: {وَ اَوْفُوا الْکَیْلَ اِذَا کِلْتُمْ وَزِنُوْا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِیْمِ ذٰلِکَ خَیْرٌ وَّ اَحْسَنُ تَاْوِیْلًا} ’’اور جب کوئی چیز ناپ کر دینے لگو تو پیمانہ پورا بھرکردو اور (جب تول کر دو تو ) ترازو سیدھی رکھ کر تولا کرو،یہ بہت اچھی بات اور انجام کے لحاظ سے بھی بہت بہتر ہے۔‘‘ 2۔سورۃ الرحمن (آیت:۷ تا ۹) میں فرمایا ہے: {وَالسَّمَآئَ رَفَعَھَا وَوَضَعَ الْمِیْزَانَ . اَلَّا تَطْغَوْا فِی الْمِیْزَانِ . وَاَقِیْمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلاَ تُخْسِرُوا الْمِیْزَانَ} ’’اور اسی نے آسمان کو بلند کیا اور ترازو قائم کی۔کہ ترازو (سے تولنے) میں حد سے تجاوز نہ کرو۔اور انصاف کے ساتھ ٹھیک تولو اور تول کم مت کرو۔‘‘
Flag Counter