Maktaba Wahhabi

222 - 460
216۔خوش گفتاری: سورت بنی اسرائیل (آیت:۵۳) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَ قَلْ لِّعِبَادِیْ یَقُوْلُوا الَّتِیْ ھِیَ اَحْسَنُ اِنَّ الشَّیْطٰنَ یَنْزَغُ بَیْنَھُمْ اِنَّ الشَّیْطٰنَ کَانَ لِلْاِنْسَانِ عَدُوًّا مُّبِیْنًا} ’’اور میرے بندوں سے کہہ دو کہ (لوگوں سے) ایسی باتیں کہا کریں جو بہت پسندیدہ ہوں،کیونکہ شیطان (بری باتوں سے) اُن میں فساد ڈلوا دیتا ہے،کچھ شک نہیں کہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے۔‘‘ زبان کی ذرہ سی بے اعتدالی سے شیطان،جو تمھارا کھلا دشمن ہے،تمھارے درمیان آپس میں فساد ڈلوا سکتا ہے،یا کفار یا مشرکین کے دلوں میں تمھارے لیے زیادہ بغض و عناد پیدا کر سکتا ہے۔ 217۔پنج گانہ نمازیں اور نمازِ تہجد: سورت بنی اسرائیل (آیت:۷۸،۷۹) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {اَقِمِ الصَّلٰوۃَ لِدُلُوْکِ الشَّمْسِ اِلٰی غَسَقِ الَّیْلِ وَقُرْاٰنَ الْفَجْرِ اِنَّ قُرْاٰنَ الْفَجْرِ کَانَ مَشْھُوْدًا . وَ مِنَ الَّیْلِ فَتَھَجَّدْ بِہٖ نَافِلَۃً لَّکَ عَسٰٓی اَنْ یَّبْعَثَکَ رَبُّکَ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا} ’’(اے نبی!) سورج کے ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک (ظہر،عصر،مغرب،عشا کی) نمازیں اور صبح (فجر) کو قرآن پڑھا کرو،کیونکہ صبح کے وقت قرآن پڑھنا موجبِ حضورِ (ملائکہ) ہے اور بعض حصہ شب میں بیدار ہوا کرو (اور تہجد کی نماز پڑھا کرو) یہ (شب خیزی) تمھارے لیے (سبب) زیادت (ثواب اور نمازِ تہجد تمھارے لیے نفل)
Flag Counter