Maktaba Wahhabi

155 - 460
مَنْ کَانَ خَوَّانًا اَثِیْمًا} ’’اور جو لوگ اپنے ہم جنسوں کی خیانت کرتے ہیں،اُن کی طرف سے بحث نہ کرنا،کیونکہ اللہ خائن اور مرتکب ِ جرائم کو دوست نہیں رکھتا۔‘‘ 75۔توبہ و استغفار: 1۔سورۃ النساء (آیت:۱۱۰) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَ مَنْ یَّعْمَلْ سُوْٓئً ا اَوْ یَظْلِمْ نَفْسَہٗ ثُمَّ یَسْتَغْفِرِ اللّٰہَ یَجِدِ اللّٰہَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا} ’’اور جو شخص کوئی بُرا کام کر بیٹھے یا اپنے حق میں ظلم کر لے،پھر اللہ سے بخشش مانگے تو اللہ کو بخشنے والا اور مہربان پائے گا۔‘‘ گناہ کیسا بھی ہو،اس کا علاج استغفار اور توبہ ہے۔توبہ کے بعد اللہ تعالیٰ وہ گناہ یا ظلم معاف فرما دیتا ہے۔ 2۔سورۃ النصر (آیت:۳) میں ارشادِ الٰہی ہے: {فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ وَاسْتَغْفِرْہُ اِنَّہٗ کَانَ تَوَّابًا} ’’اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرو اور اس سے مغفرت مانگو،بے شک وہ معاف کرنے والا ہے۔‘‘ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ یہ سمجھ لو کہ تبلیغِ رسالت اور احقاقِ حق کا فرض جو تیرے ذمے تھا،پورا ہو گیا اور اب تیرا دنیا سے کوچ کرنے کا مرحلہ قریب آ گیا ہے،اس لیے حمد و تسبیحِ الٰہی اور استغفار کا خوب اہتمام کرو۔اس سے معلوم ہوا کہ زندگی کے آخری ایام میں ان چیزوں کا اہتمام کثرت سے کرنا چاہیے۔
Flag Counter