Maktaba Wahhabi

212 - 460
202۔حسنِ عاقبت والے: پارہ 13{وَمَا اُبَرِّیُٔ}سورۃ الرعد (آیت:۲۰ تا ۲۲) میں فرمایا: {الَّذِیْنَ یُوْفُوْنَ بِعَھْدِ اللّٰہِ وَ لَا یَنْقُضُوْنَ الْمِیْثَاقَ وَ الَّذِیْنَ یَصِلُوْنَ مَآ اَمَرَ اللّٰہُ بِہٖٓ اَنْ یُّوْصَلَ وَ یَخْشَوْنَ رَبَّھُمْ وَ یَخَافُوْنَ سُوْٓئَ الْحِسَابِ . وَ الَّذِیْنَ صَبَرُوا ابْتِغَآئَ وَجْہِ رَبِّھِمْ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَ اَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰھُمْ سِرًّا وَّ عَلَانِیَۃً وَّ یَدْرَئُ وْنَ بِالْحَسَنَۃِ السَّیِّئَۃَ اُولٰٓئِکَ لَھُمْ عُقْبَی الدَّارِ} ’’جو اللہ کے عہد کو پورا کرتے ہیں اور اقرار کو نہیں توڑتے۔اور جن (رشتہ ہائے قرابت) کے جوڑے رکھنے کا اللہ نے حکم دیا ہے اُن کو جوڑے رکھتے ہیں اور اپنے رب سے ڈرتے رہتے اور بُرے حساب سے خوف رکھتے ہیں۔اور جو اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے (مصائب پر) صبر کرتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں اور جو (مال) ہم نے اُن کو دیا ہے،اُس میں سے پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتے ہیں اور نیکی سے بُرائی کو دُور کرتے ہیں،یہی لوگ ہیں جن کے لیے عاقبت کا گھر ہے۔‘‘ 203۔معبودِ بر حق صرف اللہ ہے: سورۃ الرعد (آیت:۳۰) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {قُلْ ھُوَ رَبِّیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَ اِلَیْہِ مَتَابِ} ’’کہہ دو وہی تو میرا رب ہے،اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔میں اُسی پر بھروسا کرتا ہوں اور اُسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔‘‘
Flag Counter