Maktaba Wahhabi

194 - 460
ہوتی ہے۔خاص طور پر مال غنیمت کی تقسیم میں ان تینوں امور پر عمل نہایت ضروری ہے،کیونکہ مال کی تقسیم میں باہمی فساد کا بھی شدید اندیشہ رہتا ہے۔اس کے علاج کے لیے اصلاح ذات البین پر زور دیا گیا ہے۔ہیرا پھیری اور خیانت کا بھی امکان رہتا ہے،اس لیے تقویٰ کا حکم دیا ہے۔اس کے باوجود بھی کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کا حل اللہ اور اس کے رسول (محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کی اطاعت میں مضمر ہے۔ 183۔اطاعتِ الٰہی و اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم: 1۔سورۃ الانفال (آیت:۲۰) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اَطِیْعُوا اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ وَ لَا تَوَلَّوْا عَنْہُ وَ اَنْتُمْ تَسْمَعُوْنَ} ’’اے ایمان والو! اللہ اور اُس کے رسول کے حکم پر چلو اور اُس سے روگردانی نہ کرو اور تم سنتے ہو۔‘‘ 2۔آگے پھر سورۃ الانفال (آیت:۲۴) میں فرمایا ہے: {یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَجِیْبُوْا لِلّٰہِ وَ لِلرَّسُوْلِ اِذَا دَعَاکُمْ لِمَا یُحْیِیْکُمْ وَ اعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰہَ یَحُوْلُ بَیْنَ الْمَرْئِ وَ قَلْبِہٖ وَ اَنَّہٗٓ اِلَیْہِ تُحْشَرُوْنَ} ’’مومنو! اللہ اور اُس کے رسول کا حکم قبول کرو،جب کہ رسول اللہ تمھیں ایسے کام کے لیے بلاتے ہیں،جو تمھیں (جاوداں ) زندگی بخشتا ہے اور جان رکھو کہ اللہ آدمی اور اس کے دل کے درمیان حائل ہو جاتا ہے اور یہ بھی کہ تم سب اُس کے رُوبرو جمع کیے جاؤ گے۔‘‘ {لِمَا یُحْیِیْکُمْ}ایسی چیزوں کی طرف جس سے تمھیں زندگی ملے۔بعض نے اس سے جہاد مراد لیا ہے کہ اس میں تمھاری زندگی کا سروسامان ہے۔بعض
Flag Counter