Maktaba Wahhabi

135 - 677
گھر میں ہوتے۔ چنانچہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گروپ میں شامل ازواج مطہرات نے ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے اس سلسلے میں گفت و شنید کی اور انھیں اس بات پر آمادہ کر لیا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کریں کہ آپ لوگوں کو حکم دیں کہ تم میں سے جو کوئی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی تحفہ دینا چاہے وہ وہیں آپ کے لیے بھیج دے جہاں آپ ہوں اور صرف مخصوص دن کا انتظار نہ کرے۔ تو ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے آپ سے اس معاملے پر بات کی۔ آپ نے اسے کوئی جواب نہ دیا۔ دیگر ازواج نے ان سے پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ آپ نے مجھے کوئی جواب نہ دیا۔ سب نے انھیں دوبارہ بات کرنے کا کہا۔ چنانچہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ ان کے پاس گئے تو انھوں نے آپ سے یہی بات کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر بھی اسے کوئی جواب نہ دیا۔ ازواج مطہرات نے ان سے پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ آپ نے مجھے کوئی جواب نہیں دیا۔ انھوں نے پھر اصرار کیا کہ تم اس وقت تک آنحضرت سے بات کرتی رہو جب تک آپ تمھیں کوئی جواب نہیں دیتے۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم پھر اپنی باری پر ان کے پاس تشریف لائے تو انھوں نے پھر آپ سے وہی بات کی۔ تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں فرمایا: ’’تم مجھے عائشہ کے معاملے میں اذیت نہ دو۔ کیونکہ جب میں کسی اور بیوی کے بستر میں ہوتا ہوں تو میرے پاس وحی نہیں آتی لیکن جب عائشہ کے پاس ہوتا ہوں تو فرشتہ وہاں بھی وحی لے کر پہنچ جاتا ہے۔ چنانچہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا ملتجیانہ انداز میں گڑگڑا اٹھیں کہ اے اللہ کے رسول! میں آپ کو تکلیف دینے پر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتی ہوں ۔ پھر اس کے گروپ کی ازواج نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لاڈلی بیٹی سیّدہ فاطمہ زہراء[1] رضی اللہ عنہا کو اس بات کے لیے تیار کیا۔ چنانچہ انھوں نے انھیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا تاکہ آپ سے کہیں کہ آپ کی بیویاں اللہ کے واسطے آپ سے ابوبکر کی بیٹی (عائشہ رضی اللہ عنہا ) کے معاملہ میں عدل و انصاف کا مطالبہ کر رہی ہیں ۔ چنانچہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے آپ سے یہ بات کہہ دی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اے بیٹی! جو مجھے پسند ہے کیا تجھے پسند نہیں ؟‘‘ سیّدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: کیوں نہیں ، بالکل ایسا ہی ہے۔ وہ ازواج کے پاس واپس گئیں اور انھیں ساری بات بتائی۔ انھوں نے کہا: تم دوبارہ جاؤ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کرو
Flag Counter