Maktaba Wahhabi

118 - 460
رسول کا حکم مانو۔اگر نہ مانیں تو اللہ بھی کافروں کو دوست نہیں رکھتا۔‘‘ 2۔سورت آل عمران (آیت:۵۰) میں ارشادِ الٰہی ہے: {فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَ اَطِیْعُوْنِ}’’تو اللہ سے ڈرو اور میرا کہنا مانو۔‘‘ اللہ کی اطاعت کے ساتھ ساتھ اطاعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تاکید کرکے واضح کر دیا ہے کہ اب نجات اگر ہے تو صرف اطاعتِ محمدی میں ہے اور اس سے انحراف کفر ہے اور ایسے کافروں کو اللہ تعالیٰ پسند نہیں فرماتا،چاہے وہ اللہ کی محبت اور قرب کے کتنے ہی دعوے دار ہوں۔اس آیت میں پیرویِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے گریز کرنے والوں کے لیے سخت وعید ہے،کیوں کہ دونوں ہی اپنے اپنے انداز سے ایسا رویہ اختیار کرتے ہیں جسے یہاں کفر سے تعبیر کیا گیا ہے۔ 3۔سورت آل عمران (آیت:۱۳۲) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَ اَطِیْعُوا اللّٰہَ وَ الرَّسُوْلَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَ} ’’اور اللہ اور اُس کے رسول کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحمت کی جائے۔‘‘ 4۔سورۃ التغابن کی آیت (۱۲،۱۳) میں ارشادِ الٰہی ہے: {وَاَطِیْعُوا اللّٰہَ وَاَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَاِنَّمَا عَلٰی رَسُوْلِنَا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ . اَللّٰہُ لَآ اِلٰـہَ اِلَّا ھُوَ وَعَلَی اللّٰہِ فَلْیَتَوَکَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ} ’’اور اللہ کی اطاعت کرو اور اس کے رسول کی اطاعت کرو،اگر تم منہ پھیر لوگے تو ہمارے پیغمبر کے ذمے تو صرف پیغام کا کھول کھول کر پہنچا دینا ہے۔مومنو! تمھاری عورتوں اور اولاد میں سے بعض تمھارے دشمن (بھی) ہیں،سو ان سے بچتے رہو اور اگر معاف کر دو اور درگزر کرو اور بخش دو تو اللہ بھی بخشنے والا مہربان ہے۔‘‘
Flag Counter