Maktaba Wahhabi

539 - 548
محبت سے ناچار ہو کر اس چور کی تقصیر معاف کر دے۔ اس کو ’’شفاعتِ محبت‘‘ کہتے ہیں۔ یعنی بادشاہ نے محبت کے سبب سے اس کی سفارش قبول کر لی اور یہ بات سمجھی کہ ایک بار غصہ پی جانا اور ایک چور کو معاف کر دینا اس رنج سے بہتر ہے جو اس محبوب کے روٹھ جانے سے مجھ کو ہوگا۔ اس قسم کی شفاعت بھی دربارِ الٰہی میں کسی طرح ممکن نہیں ہے، لہٰذا جو کوئی کسی کو اللہ کے دربار میں اس قسم کا شفیع سمجھے تو وہ بھی ویسا ہی مشرک وجاہل ہے جیسا کہ پہلا مشرک تھا جس کا ذکر اس سے پہلے ہوا۔ اللہ وہ مالک الملک اور خود مختار ہے کہ اپنے بندوں کو طرح طرح سے نوازے، کسی کو حبیب، کسی کو خلیل، کسی کو کلیم اور کسی کو روح اللہ اور وجیہ کا خطاب بخشے، کسی کو رسول کریم ومکین اور روح القدس وروح الامین کے القاب عطا کرے، مگر پھر مالک مالک ہے اور غلام غلام۔ کوئی بندگی کے رتبے سے قدم باہر نہیں رکھ سکتا اور غلامی کی حد سے تجاوز نہیں کر سکتا، جیسا کہ ہمہ وقت اس کی رحمت سے خوشی خوشی محظوظ ہوتا ہے، ویسا ہی اس کی ہیبت سے رات دن کلیجا پھٹتا ہے۔ تیسری صورت: تیسری صورت یہ ہے کہ چور پر چوری تو ثابت ہوگئی مگر وہ ہمیشہ کا چور نہیں ہے اور چوری کو اس نے اپنا پیشہ نہیں بنایا، بلکہ نفس کی شامت سے قصور ہو گیا، جس پر وہ شرمندہ ہے۔ رات دن ڈرتا رہتا ہے۔ بادشاہ کے آئین کو سر اور آنکھوں پر رکھ کر اپنے کو قصور وار سمجھتا اور لائقِ سزا جانتا ہے،مگر بادشاہ سے بھاگ کر کسی امیر وزیر کی پناہ نہیں ڈھونڈتا، اس کے مقابلے میں کسی کی حمایت سے مطلب نہیں رکھتا اور رات دن اسی بادشاہ کا منہ دیکھ رہا ہے کہ وہ میرے حق میں کیا حکم صادر فرمائے؟ اس کا یہ حال دیکھ کر بادشاہ کے دل میں اس پر رحم آتا ہے، مگر آئینِ بادشاہت کا خیال کرکے بے سبب اس کو در گزر نہیں کر سکتا کہ کہیں لوگوں کے دلوں میں اس آئین کی قدر کم نہ ہو جائے، اس صورت میں کوئی امیر وزیر اس کی مرضی پاکر اس قصور وار کی سفارش کرتا ہے اور بادشاہ اس امیر کی عزت افزائی کے لیے ظاہر میں اس کی سفارش کا نام کرکے اس چور کی تقصیر معاف کر دیتا ہے، جب کہ اس امیر نے اس چور کی سفارش اس لیے نہیں کی ہے کہ وہ اس کا قرابتی یا حمایتی یا آشنا ہے، بلکہ محض بادشاہ کی مرضی سمجھ کر اس کی سفارش کی ہے، کیونکہ وہ تو بادشاہ کا امیر ہے نہ چوروں کا ساتھی کہ چور کا حمایتی بن کر سفارش کرتا، اس طرح تو وہ خود بھی چور ہو جاتا۔ اس کو ’’شفاعت بالاِذن‘‘ کہتے ہیں، یعنی یہ سفارش خود
Flag Counter