Maktaba Wahhabi

673 - 677
برکت ہی کافی ہے۔ ۶۔ماضی قریب میں کچھ علماء اور محققین طلباء نے ام المومنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے متعلق شر انگیز شبہات کو جمع کیا اور ان کی پرزور اور مدلل تردید کی اور صحابہ اور امہات المومنین رضی اللہ عنہم کے متعلق من گھڑت افسانوں اور جھوٹی افواہوں کا اچھی طرح بطلان کیا۔ اللہ تعالیٰ اس کارنامے کا بیڑہ اٹھانے والوں کو ہماری طرف سے اور اسلام کی طرف سے بہترین جزا عطا فرمائے۔ ۷۔سیرت امہات المومنین اور سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے متعلق کچھ مؤسسات خیریہ اور رفاہی منظمات اور اسلامی ویب سائٹس کے ذریعے کوئز پروگرام چلائے جا رہے ہیں جو ان ذوات قدسیہ کے اردگر پھیلائے ہوئے من گھڑت افسانوں کی تردید میں بہت کارگر ثابت ہو رہے ہیں ۔ ۸۔انحاء عالم سے ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے دفاع کے لیے ادباء اور شعراء نے بھی میدان سجا لیے اور جو انھیں طعن و تشنیع کا نشانہ بنائے ہوئے تھے، ان کی ہجو میں شعراء اہل سنت نے بحسن و خوبی عمدہ کردار ادا کیا۔ ۹۔سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بیٹوں کی اپنی امی جان کے ساتھ محبت و عقیدہ میں قابل قدر اضافہ ہو گیا اور جو اس کی شان اور آبرو پر طعن و تشنیع کرتے ہیں ان کے ساتھ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بیٹوں کے بغض و نفرت میں شدت پیدا ہو گئی۔ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بیٹے اپنی امی جان کے ساتھ اللہ تعالیٰ کو راضی رکھنے کے لیے ہر وقت دعائیں کرتے ہیں اور ان کی سیرت عاطرہ کو زندہ رکھنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں ۔ ہم میں سے کتنے نوجوان ایسے ہیں جن کو صرف اتنا ہی معلوم ہے کہ عائشہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب بیوی ہیں ، اس کے علاوہ انھیں اس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ۔ لہٰذا ہم پر واجب ہے کہ ہم اپنی اولاد اور اہل و عیال کے سامنے سیرت عائشہ کو دہراتے رہیں تاکہ ہماری اولاد بھی اپنی امی جان کی سیرت سے آگاہ ہو جائے اور وہ اس کی اقتدا میں اپنی زندگیاں گزاریں ۔ ٭.... درج بالا خیر کی ہماری عملی زندگی میں موجود کچھ مثالیں : ۱۔مساجد اور مدارس کو عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ موسوم کرنا۔ ۲۔اہل اسلام کے اکثر خاندان اپنی بیٹیوں کے نام عائشہ رضی اللہ عنہا رکھتے ہیں ۔ ۳۔انٹرنیٹ پر بکثرت ایسی سائٹس موجود ہیں جو سیرت و فضائل اور براء ت عائشہ رضی اللہ عنہا کو نشر کرتی رہتی ہیں ۔ ۴۔سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ بغض و عداوت رکھنے والوں کے ساتھ دشمنی میں روز افزوں اضافہ ہوتا
Flag Counter