Maktaba Wahhabi

75 - 548
[یقینا میں نہیں چاہتا کہ تم مجھے اس مقام و مرتبے سے بڑھاؤ جو اللہ نے مجھے عطا کیا ہے۔ میں تو وہی عبداللہ کا بیٹا محمد ، اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں] آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مطلب یہ ہے کہ میرا نام محمد(صلی اللہ علیہ وسلم )ہے، اللہ، خالق اور رازق نہیں ہے اور میں تمام لوگوں کی طرح اپنے باپ ہی سے پیدا ہوا ہوں اور بندہ ہونا ہی میرا فخر ہے۔ دوسرے لوگوں سے میرا یہی امتیاز ہے کہ میں اللہ کے احکام سے واقف ہوں، جب کہ لوگ ان سے غافل ہیں، لہٰذا انھیں ہم سے اللہ کا دین سیکھنا چاہیے۔ ذات وصفاتِ محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہی حقیقت ہے، رہا وہ مبالغہ جو جاہل لوگ کیا کرتے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بشر کہنا ایک بے ادبی سمجھتے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بندہ کہنے سے برا مانتے ہیں، وہ سب بے دلیل ہے۔ یہاں پر کتاب ’’تقویۃ الإیمان‘‘ کا خلاصہ مکمل ہوا، وللّٰہ الحمد۔ ٭٭٭
Flag Counter