Maktaba Wahhabi

332 - 548
[تم سے پہلے جو کوئی رسول ہم نے بھیجا، اس کو ہم نے یہی وحی کی کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں ہے، پس تم میری ہی پرستش کرو] گویا توحید تمام رسولوں کی اجتماعی دعوت ہے، اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ تمام رسولوں کے بعد ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی یہی تاکید کرتے رہے کہ اللہ کو ایک سمجھ کر اسی کی عبادت تنہا بلا شرکتِ غیر کرو۔ فرمایا: ﴿ قُلْ إِنَّمَآ أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللّٰہَ وَ لَآ اُشْرِکَ بِہٖ إِلَیْہِ أَدْعُوْا وَ إِلَیْہِ مَاٰبِ﴾ [الرعد: ۳۶] [مجھ کو یہ حکم ہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں، کسی کو اس کا شریک نہ بناؤں، اسی کی طرف لوگوں کو بلاؤں اور اسی کی طرف لوٹ جاناہے] دوسری آیت میں یہ تصریح ہے کہ یہ تمھارا دین ایک ہی دین ہے۔ توحید میں اگلی امتوں کا کبھی کوئی اختلاف نہیں تھا، چنانچہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿ إِنَّ ھٰذِہٖٓ اُمَّتُکُمْ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً وَّ أَنَا رَبُّکُمْ فَاعْبُدُوْنِ﴾ [الأنبیائ: ۹۲] [تمھارا یہ مذہب وہی ایک مذہب ہے اور میں تمھارا پروردگار ہوں، پس مجھ ہی کو پوجو] یعنی غیر کو نہ مانو، چاہے وہ کوئی ہو اور کہیں کا ہو۔ فرمایا: ﴿ ذٰلِکَ بِأَنَّ اللّٰہَ ھُوَ الْحَقُّ وَ أَنَّ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہِ الْبَاطِلُ﴾ [لقمان: ۳۰] [یہ توحید خالص اس لیے ہے کہ اللہ ہی حق ہے اور اس کے سوا جس کو پکارتے ہیں وہ سب باطل ہے] ألا کل شییٔ ما خلا اللّٰه باطل [اللہ کے علاوہ ہر چیز فانی ہے] اللہ کا نام سچا، جھوٹا ہے سب جتن آیت کا عموم اس بات پر صریح دلیل ہے کہ اللہ کے سوا ہر معبود کوئی ہو، کہیں ہو، وہ حیوان یا جماد یا نبات ہو، بلکہ ساری کائنات زائل ہونے والی اور فانی ہے۔ فرمایا: ﴿ لَآ إِلٰہَ إِلَّا ھُوَ کُلُّ شَیْئٍ ھَالِکٌ إِلَّا وَجْھَہٗ﴾ [القصص: ۸۸]
Flag Counter