Maktaba Wahhabi

318 - 548
زبان سے مسلمان ہوا ہے تو اس کو سچے ایمان کی فکر کرنی چاہیے اور اس بات سے خبردار رہنا چاہیے کہ کبائر (بڑے گناہوں)کے ارتکاب سے اگرچہ مسلمان بندہ دائمی جہنمی نہیں ہوتا، لیکن اس میں بھی شک کی گنجایش نہیں کہ وہ جہنم کا مستحق ٹھہر جاتا ہے۔ چاہے اس میں جائے یا نہ جائے، یہ اللہ کی مرضی پر موقوف ہے۔ جس شخص کے عقیدے میں کوئی شرک یا بدعت، جو کفر تک پہنچاتی ہے، شامل ہو تو وہ جنت سے محروم ہو کر بالکل جہنمی ہو جاتاہے۔ والعیاذ باللّٰہ۔ غرض کہ کفر و ایمان اور طاعت و عصیان سب کچھ اللہ ہی کے ارادے و مشیت سے ہوتا ہے۔ انسان پر واجب ہے کہ حق کا طلب گار رہے اور باطل کی نفی کرے۔ اللہ کا کام حق وباطل کو بیان کرنا اور رسول کی ذمے داری تبلیغ کرنا اور ہماری ذمے داری اس کو تسلیم کرنا ہے۔ وباللّٰہ التوفیق، وھو المستعان۔ ٭٭٭
Flag Counter