Maktaba Wahhabi

313 - 548
ہے، چنانچہ اس وقت اسلامی عقائد کے باب میں نواب صدیق حسن بھوپالی رحمہ اللہ کی دو معرکہ آرا اردو کتب ’’دعایۃ الإیمان إلی توحید الرحمٰن‘‘ اور ’’دعوۃ الداع إلی إیثار الاتباع علی الابتداع‘‘ کو شائع کرنے کی طرف نظرکرم فرماتے ہوئے کوشش کی ہے کہ یہ جدید اڈیشن عصر حاضر کے معیار و انداز پر اردو زبان کی تسہیل، عربی وفارسی نصوص کے اردو تراجم، آیات و احادیث کی تخریج اور فہارس کے اضافوں پر مشتمل ہو۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس خالص دینی وعلمی خدمت کو قبول فرمائے۔ اس کے مولف و ناشر اور جنھوں نے اس اڈیشن کی تجدید وتحسین، تحقیق وتخریج اور ترتیبِ فہارس کی خدمت انجام دی ہے، حسبِ مراتب جزاے خیر عطا فرمائے اور اس کتاب کو ہر خاص و عام کے لیے نافع و مفید اور ذریعہ ہدایت بنائے،آمین۔ والحمد للّٰہ الذي بنعمتہ تتم الصالحات۔ العبد الفقیر لرحمۃ اللّٰہ القدیر محمد الاعظمی سابق شیخ الجامعہ جامعہ عالیہ عربیہ، مؤ ۲۲/۱۱/۱۴۲۳ھ = ۲۶/۱/ ۲۰۰۳ء ٭٭٭
Flag Counter