Maktaba Wahhabi

137 - 548
یہ حدیث دلیل ہے کہ اہلِ بدعت کو آبِ کوثر نہ ملے گا اور خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو وہاں سے نکال دیں گے اور ان سے سخت ناراض و بے زار ہو جائیں گے، کیوں نہ ہوں کہ اللہ نے تو اس دین کے کامل ہونے کی خبر دی ہے اور ان لوگوں نے بدعتیں نکال کر گویا اس کو ناقص ٹھہرایا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿ اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا﴾ [المائدۃ: ۳] [آج میں نے تمھارے لیے دین کو کامل کر دیا اور تم پر اپنا انعام بھر پور کر دیا اور تمھارے لیے اسلام کے دین ہونے پر رضا مند ہو گیا] اس آیت کے بعد اب کسی کو کم وبیش کرنے کی گنجایش باقی نہیں رہی۔ جو کمی یا بیشی کسی طرف سے ہوگی، وہ خواہی نخواہی بدعت سے خالی نہ ہو گی۔ ہم اس سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں۔ ٭٭٭
Flag Counter