Maktaba Wahhabi

101 - 548
’’تذکیر الاخوان بقیۃ تقویۃ الایمان‘‘ کی تلخیص ہے جس کو تحریکِ شہیدین کے کارواں کے سر خیل علامہ نواب والا جاہ صدیق حسن خان حسینی بخاری قنوجی نے اختصار کے پیش نظر ملخص کر کے پیش کیا ہے اور اس کا نام ’’دعوۃ الداع إلی إیثار الاتباع علی الابتداع‘‘ رکھا ہے، جو درحقیقت اتباعِ سنت اور اجتنابِ بدعت کی اسلامی دعوت ہے۔ مجھے اس کتاب کی تسہیل وتخریج کی تحریک لجنۃ القارۃ الہندیۃ کویت کے مخلص ومعروف عالم باعمل تقویٰ صفات علما نواز شیخ عارف جاوید محمدی حفظہ اللہ سے ملی جنھوں نے چار شرائط کے ساتھ اس پر تسہیل وتحقیق کا کام کرنے پر زور دیا۔ 1۔پہلی شرط: دور حاضر کے تقاضے کے مطابق قدیم اردو عبارت کو جدید کا لباس پہنایا جائے۔ 2۔دوسری شرط: اس میں مذکور عربی نصوص اور فارسی عبارات کا اردو میں ترجمہ کیا جائے۔ 3۔تیسری شرط: اس میں موجود آیات کریمہ کے حوالے دیے جائیں اور احادیث نبویہ کی مختصر طور پر تخریج کی جائے۔ 4۔چوتھی شرط: فہرست تیار کی جائے۔ یہ کتاب ایک مقدمے، سات ابواب اور خاتمے پر مشتمل ہے۔ اس تسہیل وتخریج سے نواب والا جاہ کی اس شاہ کار تصنیف کو عام فہم اور آسان بنانا مقصود ہے۔ اس کے پیش نظر جہاں ضرورت محسوس کی گئی، عبارت کو جدید اردو میں منتقل کرنے کی کوشش کی گئی ہے، مگر اس کے ساتھ ہی نواب والا جاہ کی طرزِ تحریر کی حلاوت کو باقی رکھا گیا ہے۔ قرآنی آیات اور احادیثِ نبویہ کا ترجمہ کیا گیا ہے، نیز آیات واحادیث میں تصحیح کے اہتمام کے ساتھ جہاں کہیں کسی انداز کا تسامح نظر آیا، اس پر مختصراً حاشیے میں اشارہ کیا گیا ہے۔ اس کی تحقیق وتخریج میں تذکیر الاخوان بقیۃ تقویۃالایمان، مشکاۃ المصابیح بتحقیق علامہ محدث ناصر الدین البانی، رد الاشراک تالیف شاہ محمد اسماعیل شہید بتحقیق ڈاکٹر عزیر شمس سلفی مدنی اور شیخ علامہ محدث مولانا عبید اللہ رحمانی رحمہ اللہ کی تالیف شہیر ’’مرعاۃ المفاتیح‘‘ کو سامنے رکھا گیا ہے اور نہایت دقت کے ساتھ اس کی تسہیل وتہذیب اور تخریج کی گئی ہے، تاکہ عوام و خواص اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرسکیں۔ بڑی نا سپاسی ہو گی اگر میں استاذ گرامیِ قدر مفکرِ اسلام عالی جناب ڈاکٹر مقتدیٰ حسن ازہری حفظہ اللہ (وکیل الجامعہ السلفیہ بنارس) کا شکریہ نہ ادا کروں کہ آپ نے میری درخواست پر اس کتاب پر تفصیلی
Flag Counter