Maktaba Wahhabi

306 - 677
’’ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں منتخب لوگوں کا تذکرہ کرتے تھے۔ ہم اوّل الذکر سیّدنا ابوبکر کو، ثانی الذکر سیّدنا عمر بن خطاب کو اور ثالث الذکر سیّدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہم کو قرار دیتے تھے۔‘‘ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابھی زندہ تھے، تو ہم کہا کرتے تھے:نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد افضل ترین انسان ابوبکر ہیں پھر عمر پھر عثمان رضی اللہ عنہم ہیں ۔‘‘[1] صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور ان کے بعد آنے والے اہل سنت کے تمام علماء اس بات پر متفق ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد تمام صحابہ اور تمام انسانوں میں سے افضل ترین سیّدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں ۔[2] امام شافعی[3] رحمہ اللہ فرماتے ہیں : تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور ان کے متبعین رحمہم اللہ کا اس پر اجماع ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد افضل ترین انسان ابوبکر پھر عمر رضی ا للہ عنہما ہیں ۔ متعدد علمائے امت جیسے کہ امام شافعی، ابو طالب العشاری[4]، نووی، ابن تیمیہ[5] رحمہ اللہ ، امام بیہقی[6] رحمہ اللہ اور حافظ ابن حجر رحمہم اللہ نے اس بات پر اجماع نقل کیا ہے۔[7]
Flag Counter