Maktaba Wahhabi

276 - 668
مسیحی دوستو! اگر کوئی مخالف اس واقعے کی بنا پر ثابت کرے کہ عیسائیوں کی الہامی کتاب خدا کی طرف شہوت پرستی، نفسانیت اور عورتوں کا عشق ثابت کرتی ہے تو آپ کے پاس اس کا کیا جواب ہے؟ جب آپ کی کتاب میں ایسی فحش تعلیم ہے تو آپ کس منہ سے پیغمبرِ اسلام پر اور آپ کی پاکیزہ سیرت پر زبان درازی کرتے ہیں ؟ سچ پوچھو تو یہ واقعہ نہ خدا کا کلام ہے نہ کسی نبی صادق کی حدیث، بلکہ یہ کسی ایسے محرف کا کلام ہے جو در پردہ خدا اور اس کے پیغمبروں کا دشمن تھا۔ پادری صاحب نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں دل آزار اور گستاخانہ الفاظ زبان سے نکالتے وقت پہلے انبیا کی طرف نظر نہیں کی کہ ان پر بھی یہی الفاظ عائد ہوں گے، جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر ناحق بولے گئے، کیوں کہ انھوں نے بھی بہت سے نکاح کیے۔ چنانچہ حضرت ابراہیم کی تین بیبیاں [1] تھیں ۔ (کتاب پیدائش باب ۱۱ درس ۲۹، باب ۱۶ درس ۳، باب ۲۵ درس۱) پھر حضرت یعقوب کی چار بیبیاں تھیں ۔ (پیدایش باب ۲۹ درس ۲۳، باب ۲۹ درس ۲۴ وباب ۲۹ درس ۲۸ وباب ۲۹ درس ۲۹) پھر حضرت داؤد کی سات بیبیاں تھیں ۔ (سیمویل اول باب ۲۶ درس ۲۳ وباب ۱۸ درس ۲۷) پھر ایضاً باب ۳ میں تین بیبیوں کا ذکر ہے۔ پھر سیمویل دوم کے باب۱۱ درس ۳، ۲۶ اور باب ۲۰ درس ۳ کو دیکھو: دیگر حرموں کا ذکر ہے۔ پھر حضرت سلیمان کے سات سو جورواں وبیگمات اور تین سو حرمیں تھیں ۔ (سلاطین اول باب ۱۱ درس ۳) پادری صاحب سے ہمارا سوال ہے کہ آپ کے خدا کی دوبدکار بیبیاں ، جن کا ذکر قریب ہی گزرا، علاوہ ازیں پہلے انبیا نے بھی بہت سی عورتیں کیں ، کیا ان کا یہ فعل خدا کی مرضی کے خلاف تھا اور ان کی اولاد، جو ان سے ہوئی، جائز تھی یا ناجائز؟ اگر وہ یہ کہہ دیں کہ ان کا یہ فعل خدا کی مرضی کے مطابق تھا اور ان کی اولاد، جو ان سے پیدا ہوئی، حلال تھی، وہ خدا کے برگزیدہ نبی تھے تو دریافت کیا جائے گا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی وہی کام کیا جو انھوں نے کیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کیوں گستاخانہ الفاظ بولے گئے اور اگر وہ بہ سبب کفر کے یہ کہہ دیں کہ انھوں نے بھی خدا کی مرضی کے خلاف کیا اور وہ عورتوں کے عاشق، شہوت پرست اور نفسانیت کے مغلوب تھے۔ اگر یہ سچ ہے تو خدا نے ان کو منع کرتے ہوئے منصبِ نبوت سے معزول
Flag Counter