Maktaba Wahhabi

453 - 668
فصل چہارم: مسیحی نجات کی تحقیق اب ہم پادری صاحب کی نجات کی تحقیق کرنا چاہتے ہیں ۔ ناظرین! غور سے سنیں ۔ چل میرے خامہ بعون اللہ۔ 21۔سیئات :اب کی بار انجیل کو کھولتے ہی جس آیت پر میری نظر پڑی، وہ یہ تھی: ’’اے محنت اٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہوئے لوگو! میرے پاس آؤ، میں تم کو آرام دونگا۔‘‘ (متی ب ۱۱ درس ۲۸) گناہ گار شخص کے لیے علی الاعلان خوش خبری اور بشارت تھی، مجھ پر اس آیتِ جان بخش کا بڑا اثر ہوا۔ (میں ۔ ۔۔ ۔۔۔۔۔گیا، ص: ۲۰ ) نجات :انجیل اور نجات میں تو آگ پانی کی سی عداوت ہے۔ انجیل نجات کی سخت دشمن ہے۔ پادری صاحب کی مذکورہ بالا آیت پر تو نظر پڑی اور ان کو نجات کی بشارت مل گئی۔ دل میں تسلی اور اطمینان بھی ہوا، لیکن آپ نے مندرجہ ذیل آیات کو نہیں دیکھا: ’’یسوع نے کہا کہ دولت مندوں کا خدا کی بادشاہت میں داخل ہونا کیسا مشکل ہے، کیونکہ اونٹ کا سوئی کے ناکے میں سے نکل جانا اس سے آسان ہے کہ دولت مند خدا کی بادشاہت میں داخل ہو، سننے والوں نے کہا تو پھر کون نجات پا سکتا ہے؟ اس نے کہا: جو انسان سے نہیں ہو سکتا وہ خدا سے ہو سکتا ہے۔‘‘ (لوقا ب ۱۸، درس ۲۴ تا ۲۷) دولت مند کا نجات پانا اونٹ کے سوئی کے ناکے سے نکلنے سے بھی محال ہے۔ خدا سے ہو سکتا ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس محال کو واقع میں لائے، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کا محال ممکن یا واقع میں لانا اس پر وہ قدرت رکھتا ہے۔ پادری صاحب اور دیگر تمام دولت مند عیسائیوں کا
Flag Counter