Maktaba Wahhabi

87 - 668
قیاس کر لینا چاہیے۔ مذکورہ بالا نقشہ کے ماسوا جغرافیہ کا نقشہ بغور مطالعہ کرنے سے اس امر کا ثبوت بہم پہنچتا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں پانچ نمازوں میں سے کوئی نہ کوئی نماز ہر وقت پڑھی جاتی ہے اور ان ممالک میں سے کوئی ایسا ملک نہیں جو مسلمانوں کی آبادی سے خالی ہو۔ دنیا کی مردم شماری کے مطابق مسلمانوں کی ۷۵ کروڑ آبادی ہے۔ پس نتیجہ صاف ہے کہ صفحہء ہستی پر ہر وقت اذان کی آواز گونجتی رہتی ہے اور دنیا میں ہر وقت نمازیں پڑھی جاتی ہیں ۔ جاننا چاہیے کہ اذان اسلام کا لبِ لباب اور خلاصہ ہے۔ اس میں خدا کی کبریائی اور توحید کا مضمون ہے اور اس کے ساتھ ہی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم مبارک اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی شہادت کا ذکر بھی ہے اور نمازکی طرف دعوت دی جاتی ہے کہ یہ خدا کی عبادت ہے اور اخروی نجات اور د نیوی فلاح و ترقی کا ذریعہ ہے۔ اسلام کے سوا وہ کون سا مذہب ہے جس کا خلاصہ اور اس کے بانی کے نام کا وظیفہ دنیا میں ہر وقت، ہر آن ہر لمحہ کیا جاتا ہے؟ اسلام کے سوا وہ کون سا مذہب ہے، جس کی الہامی کتاب کی تلاوت ہر لخطہ اور ہر گھڑی نمازوں میں ہوتی رہتی ہے؟ پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے سوائے وہ کون سا رشی، منی اور اوتار ہے، جس کی ذات مقدس پر ہر گھڑی نمازوں اور ان کے علاوہ ہر وقت بکثرت درود شریف پڑھا جاتا ہو۔ کوئی مذہب والا اس فضیلت کے مقابلے میں اپنے مذہب کی عالمگیر فضیلت ثابت نہیں کرسکتا۔ یہ رفعتِ ذکر کی فضیلت اس ذات بابرکات کو موزوں ہے جس کا مذہب عالمگیر ہو۔ ہندوستان میں بعض ایسے مذاہب پائے جاتے ہیں جن کا اکثر ممالک میں نام و نشان تک نہیں ، مثلاً: ہندو آریہ سماج اور ان کے ویدوں کی تعلیم اور سناتن دھرم اور سکھ مذہب وغیرہ جو عراق، عرب، شام وغیرہ میں نہیں ۔ بخلاف اہلِ اسلام کے کہ وہ خدا کے فضل و کرم سے اکثر ممالک، بلکہ تمام دنیامیں آباد ہیں ۔ فافھم۔ یہ ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دنیا میں رفعِ ذکر اور آخرت میں جو رفعِ ذکر ہوگا، عنقریب اس کی تفصیل آتی ہے۔ تیرھویں آیت: عذابِ الٰہی سے نجات: ﴿وَ مَا کَانَ اللّٰہُ لِیُعَذِّبَھُمْ وَ اَنْتَ فِیْھِمْ وَ مَا کَانَ اللّٰہُ مُعَذِّبَھُمْ وَ ھُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ﴾ [الأنفال : ۳۳] ’’یعنی اللہ ان لوگوں کو عذاب نہیں کرنے والا اس حالت میں اے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم )کہ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم)
Flag Counter