Maktaba Wahhabi

322 - 668
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سیرت: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی جملہ بیویوں میں سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سب سے پیاری بی بی تھیں ، کیونکہ یہی ایک ایسی تھیں جو حالتِ بکارت سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں آئی تھیں اور سب سے زیادہ خوبصورت بھی تھیں ۔ بصیرت: یہ ام المومنین ہیں اور ان کا نام عائشہ رضی اللہ عنہا ہے اور لقب صدیقہ ہے۔ یہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی بیٹی ہیں ۔ ان کی ماں اء مِّ رومان عامر بن عویمر کی بیٹی ہیں ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ مکے میں نکاح کیا۔ یہ ہجرت سے پہلے کا واقعہ ہے، اس وقت ان کی عمر چھے سال تھی اور مدینہ منورہ میں آکر ان کی رخصتی ہوئی۔ اس وقت ان کی عمر نو سال کی تھی اور جب رسول صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو ان کی اس وقت عمر اٹھارہ سال کی تھی۔ نو سال نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں آباد رہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سوا کسی کنواری بی بی سے نکاح نہیں کیا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا عالمہ فاضلہ فقیہہ ز بان کی بہت فصیح تھیں ۔ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت سی حدیثوں کو حفظ کیا۔ یہ لغتِ عرب اور اس کے شعروں کی ماہرہ بھی تھیں ۔ بہت سے صحابہ رضی اللہ عنہم اور تابعین رحمہم اللہ نے ان سے علم حاصل کیا۔ صحابہ کو جب کوئی مشکل مسئلہ پیش آ جاتا تو ان کی طرف رجوع کیا کرتے تھے۔، جب مدینہ میں ان کی وفات ہوئی تو اس وقت سن ہجری ۵۷ یا ۵۸ تھا اور ان کا انتقال رمضان شریف میں ہوا۔ وفات سے پہلے انھوں نے وصیت کی تھی کہ ان کو رات کے وقت دفن کیا جائے۔ ان کا مزار مبارک بقیع میں ہے۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ (الإکمال، فصل في الصحابیات) یہ سارا مضمون احادیثِ صحیحہ سے بھی ثابت ہے۔ بخاری و مسلم کے کتاب النکاح میں ان ہی
Flag Counter