Maktaba Wahhabi

177 - 668
خاتمہ ناظرین کرام! فضائل سیدالعالمین صلی اللہ علیہ وسلم لکھنے سے ہماری غرض و غایت یہ ہے کہ برادرانِ اسلام و محبانِ رسول علیہ السلام اس کو پڑھ کر اپنے دل میں اس عقیدے کو بنیادی پتھر کی طرح مستحکم و مضبوط کر لیں کہ تمام خلقت سے فخرِعالم، حبیب اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا عالی شان و بلند پایہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مرتبے کا نہ کوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے ہوا اور نہ آیندہ ہوگا۔ نیز اس کو پڑھ کر شائقینِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دلوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو تمام خلقت سے زیادہ پیدا کر لیں ۔ جس کے دل میں تمام خلقت سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت زیادہ نہیں ، وہ ایماندار نہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی علامت یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول و فعل یعنی سنت کے ہوتے ہوئے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی طرح کسی دوسرے شخص کے قول و فعل پر عمل پیرا نہ ہوں ۔ کتاب اللہ و سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سنت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم خصوصًا خلفاے راشدین کی سنت پر بھی عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہی مسلک اہلِ سنت والجماعت فرقہ ناجیہ کا ہے اور بس! ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ ہمیں اس مسلک پر قائم رکھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرنے کی توفیق دے۔ آمین ٭٭٭
Flag Counter