Maktaba Wahhabi

240 - 668
مسلمانوں کو جس قوم سے خطرہ ہو، ان کو اسلام کی تبلیغ کرنے کے بعد اختیار دیا جاتا ہے کہ اسلام قبول کریں ورنہ جزیہ دے کر کفر ہی کی حالت میں امن سے زندگی بسر کریں ۔ ان کو کسی قسم کی تکلیف نہیں دی جائے گی، جیسا کہ کتبِ احادیث و تفاسیر اور سیر میں یہ مسئلہ شرح کے ساتھ مذکور ہے۔ ان کتب کا مطالعہ کرنے سے بھی اس امر کی وضاحت ہوتی ہے کہ پہلے کفار ہی کی طرف سے لڑائی اور فساد کا آغاز کیا گیا۔ اہلِ اسلام نے ان سے مقابلہ کر کے ان کے ظلم اور فساد کو مٹا کر غریبوں کی جانوں کو آرام پہنچایا اور یہ اعلیٰ درجے کی خوبی اور احسان ہے۔ ناظرین! یہ ہے اسلامی جہاد کی فلاسفی، جو فطرتی اصول اور عدل کے میزان پر تلی ہوئی ہے، جسے مخالفین نے نا حق بدنام کر رکھا ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter