Maktaba Wahhabi

613 - 668
تصویریں نہیں بناتے، شاید آیندہ وہ بھی بنایا کریں ۔ شریعت میں بہت سے ایسے کام ہیں جن کے غور کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ مشرکوں سے ایک ذرہ بھر بھی مشابہت نہیں ہونی چاہیے۔ جیسا کہ حدیث میں رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: (( لَا تَجْلِسُوْا عَلَی الْقُبُوْرِ وَلَا تُصَلُّوْا إلَیْھَا)) [1] یعنی قبروں پر نہ بیٹھو اور نہ ان کی طرف نماز پڑھو۔ اس حدیث کی بنا پر علما نے قبروں کی طرف نماز پڑھنے کی سخت مخالفت کی ہے، کیوں کہ اس میں مشرکین کے ساتھ موافقت ہے اور حنفیہ کا بھی یہی مذہب ہے۔ شیخ عمادالدین ابن کثیر رحمہ اللہ اپنے رسالے مین، جو تفسیر جامع البیان کے ساتھ متصل ہے، فرماتے ہیں : بہت سے دلائل شاہد ہیں اس امر پر کہ قبروں کے نزدیک خدا کی عبادت کرنی بھی بت پرستی ہے۔ مطلب صاف ہے کہ اگر کوئی شخص قبر کے پاس خدا کی بھی عبادت کرے تو درحقیقت وہ قبر کی عبادت ہے، اگرچہ عابد کی نیت قبر کی عبادت کی نہ ہو، بلکہ خداکی ہو تو بھی عبادت قبر کی ہے۔ اسی لیے شارع علیہ السلام نے اس سے منع کرتے ہوئے مبالغہ کیا کہ اس کو بت پرستی کے برابر سمجھا، جیسا کہ اکثر احادیث میں اس کی تصریح موجود ہے۔
Flag Counter