Maktaba Wahhabi

470 - 668
بری ہو سکتا ہے۔ مولانا نے ان الزامات کا بھی تحقیقی جواب دے کر مسیحی مصنّفین کا تمام بقایا چکا دیا ہے۔ اب مسیحی مناظر جب تک بائبل کا کوئی صحیح اور مستند نسخہ پیدا نہ کریں ، جس پر تثلیث اور کفارہ ایسی غیر معقول اور خارج از فہم مسائل کی بنیاد رکھی جائے، اس وقت تک یہ سمعی اور نقلی ثابت نہیں کیا جا سکتا۔ مولانا احمد دین صاحب نے تحریفِ بائبل کے تمام پہلوؤں کا بہترین جائزہ لیا ہے۔ پہلے یہ ذخیرہ مولانا رحمت اللہ صاحب کیرانوی رحمہ اللہ کی ’’إظہار الحق‘‘ اور حافظ ابن القیم رحمہ اللہ کی ’’ھدایۃ الحیاریٰ في أجوبۃ الیہود و النصاریٰ‘‘ وغیرہ میں تھا۔ اب یہ مواد ایک خاص انداز سے زیرِ تقریظ کتاب میں آ گیا ہے۔ یہ دونوں مصنف اس باب میں قابلِ اعتماد ہیں ۔ خدا تعالیٰ مصنف کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ ناظرین سے استدعا ہے کہ کتاب کو غور سے پڑھیں ، اسے خرید کر مسیحی حضرات تک پہنچائیں اور مصنف کی صحت اور طولِ حیات کے لیے دعا کریں ۔ محمد اسماعیل مدرس و خطیب جامع اہلِ حدیث گوجرانوالہ
Flag Counter