Maktaba Wahhabi

402 - 668
فریب دیتے ہوئے انجیل کو نظر انداز کر دیا۔ جس میں یسوع مسیح کا ذکر ہے کہ ان کے دل میں شیطان نے اتنا اثر کیا تھا کہ جہاں چاہتا مسیح کو لے جایا کرتا۔ متی کے باب ۴ میں مسیح کا شیطان سے آزمائے جانے کا ذکر ہے، مگر وہ آزمایش میں پورے نہ اترے۔ اس باب کے درس ۵،۶ میں ہے: تب ابلیس اسے مقدس شہر میں لے گیا۔ عربی انجیل میں لکھا ہے ’’أَخَذَہٗ إِبْلِیْسُ‘‘ یعنی ابلیس نے اسے پکڑا اور ہیکل کے کنگرے پر کھڑا کر کے اس سے کہا کہ اگر تو خدا کا بیٹا ہے تو اپنے تئیں نیچے گرا دے۔ اگر حضرت مسیح علیہ السلام شیطان کے فریب سے محفوظ رہتے تو اس کے ساتھ ہی نہ جاتے۔ پھر درس ۸ میں ہے: پھر ابلیس اسے بہت اونچے پہاڑ پر لے گیا اور ساری دنیا کی بادشاہتیں اور ان کی شان وشوکت اسے دکھائیں ۔ شیطان کے ساتھ گفتگو کے باوجود بھی حضرت مسیح کو علم نہیں ہوا کہ یہ شیطان مجھے فریب دے رہا ہے، پھر دوسری دفعہ اس کے ساتھ پہاڑ پر چڑھ گئے۔ پس جب شیطان نے اسے اپنے آپ کو سجدہ کرنے کا حکم دیا، تو اس نے اسے شیطان کہہ کر اپنے سے دور کر دیا۔ اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ حضرت مسیح علیہ السلام کو خاص شیطان کا علم ہو چکا تھا۔ شرک کے کلمات کو سن کر تو ادنیٰ درجے کا شخص بھی معلوم کر لیتا ہے کہ جو شخص شرک کی تعلیم دے، وہ شیطان ہے۔ لوقا کی انجیل سے ثابت ہوتا ہے کہ شیطان نے حضرت مسیح علیہ السلام کو سجدہ کا حکم دینے کے بعد اس سے گفتگو جاری رکھی۔ ثابت ہوا کہ شرک کے کلمات سن کر بھی مسیح کو خبر نہیں ہوئی کہ یہ شیطان ہے۔ اگر ان کو پتا لگ جاتا تو فریب نہ کھاتے۔ متی کہتا ہے کہ سجدہ کا حکم سن کر حضرت مسیح علیہ السلام نے شیطان کو دور کر دیا۔ مگر لوقا ثابت کرتا ہے کہ نہیں ، بلکہ سجدہ کا حکم سن کر بھی اس نے اس کے ساتھ گفتگو جاری رکھی۔ پس ہر دو انجیلوں میں تناقض واقع ہے۔ (لوقا باب ۴ درس ۸ تا ۱۰) یسوع نے جواب میں اس سے کہا کہ لکھا ہے: تو خداوند اپنے خدا کو سجدہ کر، صرف اسی کی عبادت کر اور وہ اسے یروشلیم میں لے گیا اور ہیکل کے کنگرے پر کھڑا کر کے اس سے کہا کہ اگر تو خدا کا بیٹا ہے تو اپنے تئیں نیچے گرا دے۔ متی ہیکل کے کنگرے پر گفتگو سجدے کے حکم سے پہلے بیان کرتا ہے۔ اور لوقا اس کو بعد میں ثابت کرتا ہے۔ پھر لوقا کے باب مذکور کے درس ۱۳ میں ہے کہ جب ابلیس تمام آزمایش کر چکا تو کچھ عرصے کے لیے اس سے جدا ہوا۔ گویا ہر وقت شیطان مسیح کے ساتھ رہتا تھا، مگر انجیل نے اس پر بس نہیں کی، بلکہ اس نے مسیح کو فریب دینا بھی ثابت کر دیا ہے۔ ملاحظہ ہو: یوحنا باب ۷ درس ۸ تا ۱۱: یسوع مسیح نے اپنے بھائیوں کے ساتھ وعدہ کیا کہ تم عید میں جاؤ۔ میں ابھی اس عید میں نہیں جاتا،
Flag Counter