Maktaba Wahhabi

39 - 668
سے مستثنیٰ ہیں ۔ الزامی جوابات سے اس لیے پرہیز کیا گیا ہے کہ یہ مخالفین کی تردید میں نہیں ۔ 4۔وہ فضائل جو روایات کاذبہ سے ثابت ہیں ، ان سے یہ مضمون کلیتاً منزّہ و مبرا ہے، کیونکہ وہ درحقیقت فضائل ہی نہیں ، بلکہ وہ کاذبین کا اختراع اور خدا و رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بہتان ہے۔ بعض ان میں سے ایسے ہیں جن میں عیسائیوں کی طرح غلو و مبالغہ پایا جاتا ہے اور قرآن و حدیث کے مخالف بھی ہیں ۔ غلو کا مفصل ذکر آیندہ کیا جائے گا۔ ان شاء اللّٰه 5۔جس آیت سے فضیلت کا استدلال کیا گیا ہے، اس کو اس سے پیشتر کی آیت کے مضمون سے مناسبت اور ربط بھی دیا گیا ہے۔ رسالہ ہذا کا نام ’’فضائل سید العالمین‘‘ رکھا گیا ہے۔
Flag Counter