Maktaba Wahhabi

301 - 668
چونکہ حضرت عائشہ اور حضرت حفصہ رضی اللہ عنہما نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیادہ محبت کی بنا پر یہ منصوبہ بنایا کہ چونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم شہد پینے کی و جہ سے حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے گھر ٹھہرے رہتے ہیں ، ہمارے پاس تشریف نہیں لاتے، آؤ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سے روک دیں ۔ چنانچہ انھوں نے جب یہ خبر دی کہ زینب رضی اللہ عنہا کے ہاں شہد پینے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بو آتی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر خیال کیا کہ شاید اس شہد میں کوئی بدبودار گوند مِل چکی ہو۔ چونکہ بدبودار چیز سے آپ کو از حد نفرت تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم غیب دان تو تھوڑے ہی تھے، لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انجانے میں حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے گھر سے شہد پینے کا انکار کر دیا۔ جس پر اللہ تعالیٰ نے مذکورہ بالا آیت کو نازل کر دیا کہ آپ اپنی بیویوں کی رضا مندی کے لیے خدا کی حلال کردہ چیزوں کو کیوں حرام کرتے ہیں ۔ فافہم
Flag Counter