Maktaba Wahhabi

658 - 699
کبیر میں حضرت واثلہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے،جس میں ہے: {جَنِّبُوْا مَسَاجِدَکُمْ۔۔۔إِقَامَۃَ حُدُوْدِکُمْ}[1] ’’اپنی مساجد میں۔۔۔حدود کے نفاذ سے اجتناب کرو۔‘‘ اس روایت میں اس مسئلے کے علاوہ بعض دیگر امور کا تذکرہ بھی ہے،جس کی اصل سنن ابن ماجہ میں صرف حضرت واثلہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اور اس میں دیگر امور کا ذکر تو آیا ہے،لیکن بقول حافظ ابن حجر رحمہ اللہ حدود اور سزاؤں کا سرے سے اس میں ذکر ہی نہیں ہے،جو خلافیات والی روایت میں اس کے ورود کو مخدوش بنا دیتا ہے،لیکن ہمارے پیشِ نظر نسخے میں یہ الفاظ بھی موجود ہیں۔سنن ابن ماجہ میں یہ الفاظ آ بھی جائیں تو بھی اس سے کوئی بات نہیں بن سکتی،کیونکہ سنن ابن ماجہ کی سند سخت ضعیف ہے۔[2] ایسے ہی سنن ابن ماجہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ایک اور مرفوع حدیث میں بھی ہے،جس میں ہے: {خِصَالٌ لَا تَنِبْغِيْ فِي الْمَسْجِدِ۔۔۔وَلَا یُتَّخَذُ طَرِیْقًا} ’’کچھ امور ایسے ہیں جو مسجد میں جائز نہیں ہیں،مثلاً مسجد کو راستہ بنانا۔‘‘ آگے دیگر خصائل و امور کا تذکرہ ہے،جن میں سے ایک یہ بھی ہے: {وَلَا یُضْرَبُ فِیْہِ حَدٌّ}[3] ’’اور مسجد میں کسی کو سزا کے کوڑے بھی نہ مارے جائیں۔‘‘ لیکن اس کی سند کو بھی محدّثین رحمہم اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ مسند بزار اور معجم طبرانی کبیر میں حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے بھی ایسی ایک مرفوع روایت مروی ہے،جس کی سند میں محمد بن عمر واقدی ہے جو معروف متکلم فیہ راوی ہے۔[4] ایک روایت عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ کی سند سے بھی مرفوعاً مروی ہے،لیکن اس کی سند میں معروف متکلم فیہ راوی ابن لہیعہ
Flag Counter