Maktaba Wahhabi

318 - 699
سے مروی ہے،جس میں وہ بیان کرتی ہیں: {کَانَ الرُّکْبَانُ یَمُرُّوْنَ بِنَا وَ نَحْنُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم مُحْرِمَاتٌ فَإِذَا حَاذُوْنَا سَدَلَتْ إِحْدَانَا جِلْبَابِھَا مِنْ رَّأْسِھَا عَلٰی وَجْھِھَا فَإِذَا جَاوَزُوْنَا کَشَفْنَاہُ}[1] ’’مردوں کے قافلے ہمارے پاس سے گزرتے تھے،جبکہ ہم نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں احرام باندھے ہوئے تھیں،جب وہ ہمارے برابر آتے تو ہم اپنے سروں پر سے اوڑھنیاں اپنے چہروں پر گرا لیتیں اور جب وہ گزر جاتے تو ہم پھر چہروں کو کھول لیتیں۔‘‘ اس حدیث پر امام ابو داود کی تبویب ہے:’’بَابٌ فِي الْمُحْرِمَۃِ تُغَطِّيِ وَجْھَھَا‘‘ اور امام ابن ماجہ کی تبویب ہے:’’بَابُ الْمُحْرِمَۃِ تَسْدُلُ الثَّوْبَ عَلٰی وَجْھِھَا‘‘[2] ان دونوں کبار ائمہ رحمہم اللہ کی تبویب سے معلوم ہو رہا ہے کہ یہ حکم صرف نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہما کے ساتھ خاص نہیں،بلکہ تمام مسلمان عورتوں کے لیے عام ہے۔ چھٹی حدیث: وجوبِ حجاب کے حکم میں چہرہ بھی شامل ہونے پر دلالت کرنے والی حدیثِ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہم معنیٰ ایک دوسری حدیث ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے سنن دارقطنی میں مروی ہے،جس میں وہ بیان کرتی ہیں: {کُنَّا نَکُوْنُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم وَنَحْنُ مُحْرِمَاتٌ فَیَمُرُّ بِنَا الرَّاکِبُ فَتَسْدُلُ الْمَرْأَۃُ الثَّوْبَ مِنْ فَوْقِ رَأْسِھَا عَلٰی وَجْھِھَا}[3] ’’ہم نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں احرام میں ہوتیں اور ہمارے پاس سے کوئی سوار مرد گزرتا تو ہم عورتیں اپنے سروں سے اپنے چہروں پر کپڑا گرا لیتیں۔‘‘
Flag Counter