Maktaba Wahhabi

623 - 699
’’جب تم سونے کے لیے بستر پر آؤ تو پہلے نماز کے لیے کیے جانے والے وضو کی طرح وضو کر لو اور پھر اپنے دائیں پہلو یا کروٹ پر لیٹ جاؤ۔‘‘ آگے فرمایا کہ یہ دعا کرو: {اَللّٰھُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِيْ إِلَیْکَ وَوَجَّھْتُ وَجْھِيْ إِلَیْکَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِيْ إِلَیْکَ وَاَلْجَأْتُ ظَھْرِيْ إَلَیْکَ رَغْبَۃً وَّرَھْبَۃً إِلَیْکَ وَلَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَأَ مِنْکَ إِلَّا إِلَیْکَ،آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِيْ أَنْزَلْتَ،وَنَبِیِّکَ الَّذِيْ أَرْسَلْتَ} ’’اے اﷲ! میں نے اپنی جان تیرے سپرد کی اور تیری طرف متوجہ ہوا اور اپنا ہر کام تیرے سپرد کیا اور تیرے عفو و کرم کی رغبت اور تیرے غضب و قہر سے ڈرتے ہوئے،تیرے سہارے کا طلب گار ہوں اور تیرے سوا کوئی ملجا و ماویٰ اور سہارا و آسرا نہیں،میں تیری کتاب پر ایمان لایا جو تو نے نازل کی ہے اور تیرے نبی(حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم)پر ایمان لایا جسے تونے بھیجا ہے۔‘‘ یہ دعا سکھانے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ یہ کلمات تم سوتے وقت بالکل آخر میں کہو: {فَإِنْ مُتَّ مِنْ لَیْلَتِکَ مُتَّ عَلَی الْفِطْرَۃِ}[1] ’’اگر تم اسی رات مر گئے تو فطرت پر مر گئے۔‘‘ دائیں ہتھیلی پر اپنا دایاں رخسار رکھنا: سونے کے آداب میں سے چوتھا ادب یہ ہے کہ جب سونے لگے تو اپنے دائیں پہلو پر لیٹنے کے علاوہ اپنا دایاں رخسار اپنے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر رکھے،کیونکہ صحیح مسلم،سنن ابی داود و ترمذی،نسائی مصنف ابن ابی شیبہ،سنن ابن ماجہ،مسند ابی یعلی،مسند احمد و بزار،الادب المفرد اور عمل الیوم واللیلۃ ابن السنی میں حضرت براء بن عازب،حضرت حذیفہ بن یمان اور ام المومنین حضرت حفصہ بنت عمر الفاروق رضی اللہ عنہم
Flag Counter