Maktaba Wahhabi

65 - 699
حدیث نمبر23: سنن نسائی و بیہقی،مسند احمد اور مستدرک حاکم میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: {حُبِّبَ إِلَيَّ مِنْ دُنْیَاکُمْ! النِّسَآئُ وَالطِّیْبُ،وَجُعِلَتْ قُرَّۃُ عَیْنِيْ فِي الصَّلَاۃِ}[1] ’’تمھاری دنیا میں سے میرے نزدیک محبوب ترین دو چیزیں ہیں،عورتیں(بیویاں)اور خوشبو اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے۔‘‘ حدیث نمبر24: نماز ہی وہ عمل ہے جس کی تاکید نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی حیات طیبہ کے آخری لمحات میں بھی کی تھی،جیسا کہ الادب المفرد سنن ابو داود و ابن ماجہ،مسندِ بزار اور مسندِ احمد میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: {کَانَ آخِرُ کَلَامِ النَّبِيَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم:اَلصَّلَاۃَ،اَلصَّلَاۃَ،اِتَّقُوْا اللّٰہَ فِیْمَا مَلَکَتْ أَیْمَانُکُمْ}[2] ’’نماز کا خیال رکھو! نماز کا خیال رکھو اور غلاموں،کنیزوں کے معاملے میں اﷲ سے ڈرتے رہو(یعنی ان پر زیادتی نہ کرو)۔‘‘ حدیث نمبر25: نماز کے بارے میں یہ تاکید کیوں نہ ہوتی،جبکہ ایک حدیث میں اسے دینِ اسلام کا ستون قرار دیا گیا ہے،جیسا کہ سنن ترمذی،مسندِ احمد،مسندِ طیالسی،مستدرکِ حاکم اور مصنف عبدالرزاق میں مروی ہے: {رَأْسُ الْأَمْرِ الْإِسْلَامُ،وَعُمُوْدُہٗ اَلصَّلَاۃُ}[3] ’’دین کی چوٹی اسلام ہے اور دین کا ستون نماز ہے۔‘‘
Flag Counter