Maktaba Wahhabi

445 - 699
مروی ہے کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: {اَللّٰھُمَّ لَا تَجْعَلْ قَبْرِيْ وَثَناً،لَعَنَ اللّٰہُ قَوْمًا اِتَّخَذُوْا قُبُوْرَ أَنْبِیَائِ ھِمْ مَّسَاجِدَ}[1] ’’اے اﷲ! میری قبر کو وثن(بت)نہ بنا دینا(جس کی پوجا ہونے لگے)اﷲ کی لعنت ہو اس قوم پر جس نے اپنے انبیا کی قبروں کو پوجا گاہ بنا لیا۔‘‘ بارھویں حدیث: صحیح ابن خزیمہ و ابن حبان،مصنف ابن ابی شیبہ،معجم طبرانی کبیر،مسند احمد وابی یعلی اور اخبار اصبہان ابو نعیم میں حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کویہ فرماتے ہوئے سنا: {إِنَّ مِنْ شِرَارِ النَّاسِ مَنْ تُدْرِکُہُ السَّاعَۃُ وَھُمْ أَحْیَائٌ}[2] ’’بدترین ہیں وہ لوگ جو زندہ ہوں گے اور قیامت انھیں آلے گی۔‘‘ اس حدیث کا یہ نصف اوّل مذکورہ کتبِ حدیث کے علاوہ صحیح بخاری شریف میں بھی تعلیقاً وارد ہے اور اس حدیث کا باقی نصف یہ ہے: {وَمَنْ یَّتَّخِذُ الْقُبُوْرَ مَسَاجِدَ}[3] ’’اور وہ بھی بدترین لوگ ہیں جو قبروں کو مساجد وعبادت گاہیں بنالیں گے۔‘‘ تیرھویں حدیث: طبقات ابن سعد اور تاریخِ دمشق میں ایسے ہی حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: {لَقِیَنِي الْعَبَّاسُ فَقَالَ:یَا عَلِيُّ انْطَلِقْ بِنَا إِلٰی النَّبِيَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم،فَإِنْ کَانَ مِنَ الْأَمْرِ شَیْیٌٔ وَإِلَّا أَوْصٰی بِنَا النَّاسَ فَدَخَلْنَا عَلَیْہِ،وَھُوَ مُغْمَیٰ عَلَیْہِ فَرَفَعَ رَأْسَہٗ فَقَالَ:لَعَنَ اللّٰہُ الْیَھُوْدَ اِتَّخَذُوْا قُبُوْرَ الْأَنْبِیَائِ مَسَاجِدَ(وَ زَادَ فِيْ رِوَایَۃٍ)ثُمَّ قَالَھَا ثَلَاثًا}[4]
Flag Counter