Maktaba Wahhabi

444 - 699
حضرت ابو عبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانِ مبارک سے جو آخری کلمات صادر ہوئے،وہ یہ تھے: {أَخْرِجُوْا یَھُوْدَ أَھْلِ الْحِجَازِ وَأَھْلِ نَجْرَانَ مِنْ جَزِیْرَۃِ الْعَرَبِ،وَاعْلَمُوْا أَنَّ شِرَارَ النَّاسِ الَّذِیْنَ اِتَّخَذُوْا(وَفِيْ رِوَایَۃٍ:یَتَّخِذُوْنَ)قُبُوْرَ أَنْبِیَائِ ھِمْ مَّسَاجِدَ}[1] ’’حجاز ونجران کے یہودیوں کو جزیرئہ عرب سے جلا وطن کر دو اور یاد رکھو کہ بدترین لوگ وہ تھے(اور ایک روایت کے مطابق بدترین لوگ وہ ہوں گے)جنھوں نے اپنے انبیا کی قبروں کو عبادت گاہ بنا لیا(یا بنا لیں گے)۔‘‘ اس حدیث کی دوسری روایت میں امتِ اسلامیہ کے وہ لوگ مراد ہیں،جو یہود و نصاریٰ کے نقشِ قدم پر چل کر انبیا و صالحین کی قبروں کو عبادت گاہ و مسجد بنائیں گے،جیسا کہ نمبر(6)اور سات(7)میں بھی اسی امت کے لوگ مراد ہیں اور بارہ نمبر پر جو حدیث ہم ذکر کرنے والے ہیں،اس میں بھی ایسے ہی ہے۔ دسویں حدیث: مسند احمد میں حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: {لَعَنَ اللّٰہُ،(وَفِيْ رِوَایَۃٍ:قَاتَلَ اللّٰہُ)الْیَھُوْدَ وَالنَّصَارٰی اِتَّخِذُوْا قُبُوْرَ أَنْبَیَائِ ھِمْ مَّسَاجِدَ}[2] ’’اﷲ تعالیٰ یہود و نصاریٰ پر لعنت کرے(اور دوسری روایت کے مطابق انھیں غارت کرے)کہ انھوں نے اپنے انبیا کی قبروں کو عبادت گاہ بنا لیا۔‘‘ گیارھویں حدیث: مسند احمد وابی یعلی،حلیۃ الاولیاء،طبقات ابن سعد اور مسند حمیدی میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے
Flag Counter