Maktaba Wahhabi

497 - 699
21۔ وہ جگہ جہاں ان تینوں میں سے کسی کے ساتھ کفر کیا جاتا ہو۔ اہلِ یمن میں سے ہادوی مکتبِ فکر کے علما نے ان اکیس پر مزید تین مقامات شمار کیے ہیں،جن کو شامل کرنے سے چوبیس ہو جاتے ہیں۔جن میں سے: 22۔ بدعتی یا بے وضو شخص کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنا۔ فاسق(کبیرہ گناہوں کے مرتکب)کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنا۔ 23۔ چراغ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنا۔ سادات میں سے امام یحییٰ رحمہ اللہ نے ان کے علاوہ مزید دو مقام گنوائے ہیں،جن کو شمار کرنے سے کل چھبیس مقامات ہوگئے۔ان میں سے: 24۔ جنابت والے مرد وزن کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنا۔ 25۔ حائضہ عورت کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنا۔[1] سابقہ اوراق میں ہم نے امام ابن العربی،حافظ عراقی،علامہ ابن حزم،ہادوی مکتب فکر اور سادات کے ایک عالم امام یحییٰ رحمہ اللہ کے حوالے سے چھبیس ایسے مقامات ذکر کیے ہیں،جہاں نماز پڑھنے کو ممنوع قرار دیا گیا ہے،جن میں سے گیارہ مقامات ایسے ہیں جن کے بارے میں ہم پہلے قدرے تفصیل سے ذکر کر چکے ہیں کہ بعض جگہوں پر نماز پڑھنا ممنوع ہے،بعض پر مکروہ اور بعض پر بعض شرطوں کے ساتھ جائز ہے مثلاً: 1۔ قبرستان۔ 2۔ حمام۔ 3۔ اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھنا ممنوع ومکروہ ہے۔ایسے ہی: 4۔ قبرستان یا مقبرہ کی طرف منہ کر کے 5۔ تصاویر و تماثیل کی طرف منہ کر کے اور 6۔ دار العذاب یا مقامِ عذاب پر نماز پڑھنا،اسی طرح: 7۔ مسجدِ ضرار میں نماز پڑھنا بھی جائز نہیں ہے۔
Flag Counter