Maktaba Wahhabi

496 - 699
3۔ قبرستان۔ 4۔ عام گزر گاہ یا چلتی راہ۔ 5۔ حمام۔ 6۔ اونٹوں کے باڑے۔ 7۔ خانہ کعبہ کی چھت۔ ان سات مقامات کے بعد جن جگہوں کا تذکرہ امام ابن العربی نے کیا ہے،ان میں سے: 8۔ قبرستان یا مقبرہ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنا۔ 9۔ پاخانہ گاہ یا لیڑین کی نجاست بھری دیوار کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنا۔ 10۔ چرچ میں۔ 11۔ یہودیوں کے معبد میں۔ 12۔ تماثیل و تصاویر کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنا۔ 13۔ دار العذاب یا مقامِ عذاب میں۔ ان تیرہ مقامات پر حافظ عراقی نے مزید چھے مقامات کا اضافہ کیا ہے،جس سے یہ انیس ہو جاتے ہیں،لہٰذا حافظ عراقی والے مقامات سمیت: 14۔ کسی کے جبراً غصب کیے ہوئے گھر میں نماز پڑھنا۔ 15۔ کسی سوئے ہوئے کی طرف منہ کرکے یا کسی باتیں کرنے والے شخص کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنا۔ 16۔ کسی وادی کے بطن میں نماز پڑھنا۔ 17۔ کسی کی جبراً غصب کی ہوئی زمین پر نماز پڑھنا۔ 18۔ مسجد ضرار میں نماز پڑھنا۔ 19۔ تنور کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنا۔ علامہ ابن حزم رحمہ اللہ نے ان انیس پر دو اور مقامات کا اضافہ کیا ہے،اس طرح وہ اکیس ہوں گے جن میں سے: 20۔ وہ مسجد جس میں اﷲ تعالیٰ یا اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم یا کسی بھی دینی امر کا مذاق اڑایا جاتا ہو۔
Flag Counter