Maktaba Wahhabi

393 - 699
6 اس وقت بھی عورت مدد کی محتاج ہوگی،جب چلتے چلتے گاڑی میں کوئی خرابی واقع ہوجائے اور گاڑی رک جائے تب اس کا کیا حال ہوگا؟ ایسے میں بسا اوقات اس کا کسی ایسے بدخصلت و کمینے آدمی سے بھی سامنا ہوسکتا ہے،جو اسے اس مشکل سے نکالنے کے عوض اس کی عزت کا سودا کرنے پر مصر ہو،خصوصاً جب عورت ضرورت سے بڑھ کر بے چارگی کی حد تک پہنچ جائے۔ 7۔ ان مفاسد میں سے ساتویں بات یہ ہے کہ سڑکوں پر گاڑیوں کی کثرت و بہتات اور بھیڑ بھاڑ ہوجاتی ہے،جس کے نتیجے میں بعض نوجوانوں کو گاڑی کی ڈرائیونگ سے محروم ہونا پڑتا ہے،جبکہ وہ ڈرائیونگ کے عورت سے زیادہ مستحق ہیں۔ 8۔ عورت کے گاڑی کی ڈرائیونگ سے جو مفاسد اور خرابیاں پیدا ہوجاتی ہیں،ان میں سے آٹھویں خرابی یہ ہے کہ حادثات اور ایکسیڈنٹ کی کثرت ہوجاتی ہے،کیونکہ عورت فطرتی طور پر مرد کی نسبت غیر محتاط،بے فکر اور طاقت و قدرت کے اعتبار سے بے بس ہے،پس جب خطرات دھاوا بولیں گے تو یہ کوئی معقول کارروائی کرنے سے عاجز آجائے گی۔ 9۔ عورت کا ڈرائیونگ کرنا خرچ میں تکلیف دہ و پریشان کن زیادتی کی وجہ سے تنگی میں ڈالنے کا سبب ہے،کیونکہ عورت کی فطرت و طبیعت ہی ایسی ہے کہ وہ اپنے نفس کو لباس وغیرہ سے کامل و مکمل کرنا پسند کرتی ہے۔کیا آپ کو اس کا اندازہ اس کے کپڑوں سے متعلق شوق وغیرہ سے نہیں ہوسکتا کہ جب بھی کوئی نئے فیشن کا کپڑا بازار میں آئے تو اپنے پاس پہلے سے موجود کپڑوں کو پھینک دیتی ہے اور نئے کپڑے کو جلدی سے خرید لیتی ہے،اگرچہ یہ نیا کپڑا پہلے سے موجود کپڑے کی نسبت نکما ہی کیوں نہ ہو۔ کیا آپ نے عورت کے کمرے کو نہیں دیکھا کہ دیواروں کے ساتھ سنریز وغیرہ آویزاں کر کے اسے کیسے مزین و مزخرف کرتی ہے اور اس کا ڈریسنگ ٹیبل اور میک اپ بکس اس پر مستزاد ہے۔ اسی پر دوسری چیزوں کو قیاس کر لیجیے،بلکہ بہتر یہ ہے کہ گاڑی کو بھی اسی پر قیاس کیجیے،جسے وہ چلائے گی اور جب بھی گاڑی کا کوئی نیا ماڈل آئے گا تو ممکن ہے کہ وہ اپنے پاس پہلے سے موجود گاڑی کو خیر باد کہے اور نئی خرید لے!!
Flag Counter