Maktaba Wahhabi

67 - 699
اپنے مومن بندے کی جان قبض کرنے پر ہوتا ہوں،وہ موت کو ناپسند کرتا ہے اور مجھ سے اس کی یہ ناپسندیدگی اور تکلیف دیکھی نہیں جاتی۔‘‘ اندازہ فرمائیں کہ بندۂ مومن جو فرضی و نفلی نمازیں ادا کرتا ہے،اس کی سماعت و بصارت اور پکڑ و رفتار سب چیزیں اﷲ تعالیٰ کی خاص نگرانی میں آجاتی ہیں اور اس کی برکات کے باعث مومن کے اعضاے جسمانی میں گویا قوتِ الٰہی کام کرنے لگتی ہے۔اﷲ! اﷲ! یہ کتنا بڑا شرف ہے! کتنا بڑا مقام ہے! قُربِ الٰہی کی انتہا ہے۔اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنَا مِنْھُمْ۔
Flag Counter