Maktaba Wahhabi

591 - 699
{مَنْ أَکَلَ ھٰذِہِ الشَّجَرَۃَ یَعْنِيْ الثُّوْمَ فَلَا یَقْرُبَنَّ مُصَلَّانَا}[1] ’’جس نے اس خبیث پودے یعنی لہسن میں سے کچھ کھایا تو وہ ہماری جا نماز کے قریب بھی نہ پھٹکے۔‘‘ صحیح مسلم و ابو داود،سنن ابن ماجہ،صحیح ابن حبان و ابن خزیمہ اور سنن بیہقی میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: {مَنْ أَکَلَ مِنْ ھٰذِہِ الشَّجَرَۃِ فَلَا یَقْرُبَنَّ الْمَسَاجِدَ}[2] ’’جس نے اس(لہسن)کے پودے میں سے کچھ کھایا وہ مساجد کے قریب نہ آئے۔‘‘ صحیح بخاری و مسلم اور مسند ابی عوانہ میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: {مَنْ أَکَلَ مِنْ ھٰذِہِ الشَّجَرَۃِ فَلَا یَقْرُبَنَّا وَلَا یُصَلِّیَنَّ مَعَنَا}[3] ’’جس نے اس(لہسن)کے پودے میں سے کچھ کھایا تو وہ ہمارے قریب نہ آئے اور نہ ہمارے ساتھ وہ نماز پڑھے۔‘‘ صحیح مسلم،سنن ابو داود،صحیح ابن خزیمہ اور مسند احمد میں حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: {مَنْ أَکَلَ ھٰذِہِ الشَّجَرَۃَ الْخَبِیْثَۃَ شَیْئًا فَلَا یَقْرُبَنَّا فِي الْمَسْجِدِ،یٰاَیُّھَا النَّاسُ إِنَّہٗ لَیْسَ لِيْ تَحْرِیْمُ مَا أَحَلَّ اللّٰہُ وَلٰکِنَّھَا شَجَرَۃٌ أَکْرَہُ رِیْحَھَا}[4] ’’جس نے اس خبیث پودے میں سے کچھ کھایا وہ ہماری مسجد میں ہمارے قریب نہ آئے اے لوگو! مجھے حق نہیں کہ میں اﷲ کی حلال کردہ چیز کو حرام کروں،لیکن ہمیں اس پودے کی بو ناگوار ہے۔‘‘
Flag Counter