Maktaba Wahhabi

433 - 699
’’ہم ایک وفد کی شکل میں نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی اور آپ کو بتایا کہ ہماری زمینوں میں ایک معبد ہے،پھر ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بچے ہوئے پانی سے کچھ طلب کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگوایا۔اس سے وضو کیا اور کلی کی اور ہمارے لیے ایک برتن میں ڈال دیا اور ہمیں حکم فرمایا: {أُخْرُجُوْا فَإِذَا أَتَیْتُمْ أَرْضَکُمْ فَاکْسِرُوْا بِیْعَتَکُمْ،وَانْضَحُوْا مَکَانَھَا بِھٰذَا الْمَآئِ وَاتَّخِذُوْھَا مَسْجِداً}[1] ’’جاؤ اور اپنی زمینوں پر پہنچتے ہی اس معبد کو توڑ دینا اور اس کی جگہ پر اس پانی سے چھڑکاؤ کر دینا اور پھر اس جگہ کو مسجد بنا لینا۔‘‘ اس حدیث میں یہ بھی مذکور ہے کہ ہم نے عرض کی: {إِنَّ الْبَلَدَ بَعِیْدٌ،وَالْحَرَّ شَدِیْدٌ وَالْمَآئُ یَنْشِفُ} ’’ہمارا ملک بہت دور ہے اور گرمی بہت سخت ہے اور اس سے پانی خشک ہو جاتا ہے۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: {مَدِّدْہُ مِنَ الْمَآئِ فَإِنَّہٗ لَا یَزِیْدُہٗ إِلَّا طِیْباً}[2] ’’اپنے پانی میں میرے اس بچے ہوئے پانی کو ملا دینا،اس سے تمھارا پانی بہت ہی اچھا اور پاکیزہ ہوجائے گا۔‘‘
Flag Counter