Maktaba Wahhabi

395 - 699
’’وہ اس غلامی سے بھاگے جس کے لیے وہ پیدا کیے گئے تھے اور شیطان و نفس کی غلامی میں مبتلا ہوگئے۔‘‘ یعنی جب انھوں نے خالق کی عبادت سے جان چھڑائی اور آزادی حاصل کی تو شیطان اور اپنے نفس کی عبادت میں گرفتار ہوگئے۔ان لوگوں نے یہ گمان کر لیا ہے کہ کافر و بے دین حکومتوں نے مادی طور پر جو پیش رفت و ترقی کی ہے،وہ اپنی حریت پسندی و آزاد خیالی کی وجہ سے کی ہے،جبکہ یہ حریت پسندی و آزاد خیالی ان کی اپنی جہالت کی وجہ سے ہے،یا پھر ان کے بہت سے لوگ شرعی احکام اور ان کے عقلی و نقلی دلائل سے جاہل و ناواقف ہیں،جن کے گرد ایسی حکمتیں اور اسرار و رموز جمع ہوتے ہیں،جو دنیا و آخرت میں مخلوق کی اصلاح اور منافع اور کائنات سے مفاسد دور کرنے کے ضامن ہیں۔ فَنَسْأَلُ اللّٰہَ تَعَالٰی لَنَا وَلَھُمُ الْھِدَایَۃَ وَالتَّوْفِیْقَ لِمَا فِیْہِ الْخَیْرُ وَالصِّلَاحُ فِيْ الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ۔ محمد بن صالح العثیمین 3/5/1411ھ
Flag Counter