Maktaba Wahhabi

766 - 644
اس دفعہ کل 82 یا 83 مردوں نے ہجرت کی ( حضرت عمّار کی ہجرت مختلف فیہ ہے) اور اٹھارہ یا 19 عورتوں نے۔[1] علامہ منصور پوری نے یقین کے ساتھ عورتوں کی تعداد اٹھارہ 18 لکھی ہوئی ہے۔[2] مہاجرین حبشہ کے خلاف قریش کی سازش: مشرکین کو سخت قلق تھا کہ مسلمان اپنی جان اور اپنا دین بچا کر ایک پر امن جگہ بھاگ گئے ہیں۔ لہذا انہوں نے عمرو بن العاص اور عبداللہ بن ربیعہ کو جو گہری سوجھ بوجھ کے مالک تھے اور ابھی مسلمان نہیں ہوئے تھے ایک اہم سفارتی مہم کیلئے منتخب کیا اور ان دونوں کو نجاشی اور بطریقیوں کی خدمت میں پیش کرنے کے لئے بہترین تحفے اور ہدیئے دے کر حبشہ روانہ کیا۔ ان دونوں پہلے حبش پہنچ کر بطریقیوں کو تحائف پیش کئے۔پھر انہیں اپنے ان دلائل سے آگاہ کیا،جنکی بنیاد پر وہ مسلمانوں کو حبش سے نکلوانا چاہتے تھے۔جب بطریقیوں نے اس بات سے اتفاق کر لیا کہ وہ نجاشی کو مسلمانوں کے نکال دینے کا مشورہ دینگے تو یہ دونوں نجاشی کے حضور حاضر ہوئے اور تحفے تحائف پیش کرکے اپنا مدّعا یوں پیش کیا۔ ’’اے بادشاہ ! آپکے ملک میں ہمارے کچھ ناسمجھ نوجوان بھاگ آئے ہیں، انھوں نے اپنی قوم کا دین چھوڑ دیا ہے لیکن آپ کے دین میں بھی داخل نہیں ہوئے ہیں بلکہ ایک نیا دین ایجاد کیا ہے جسے نہ ہم جانتے ہیں نہ آپ، ہمیں آپ کی خدمت میں انہی کی بابت انکے والدین چچاؤں اور کنبے قبیلے کے عمائدین نے بھیجا ہے، مقصد یہ ہے کہ آپ انہیں ان کے پاس واپس بھیج دیں۔ کیونکہ وہ لوگ ان پر سب سے اونچی نگاہ رکھتے ہیں اور ان کی خامیوں اور عتاب کے اسباب کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں۔‘‘ جب یہ دونوں اپنا مدّعا عرض کر چکے تو بطریقیوں نے کہا: ’’بادشاہ سلامت! یہ دونوں ٹھیک ہی کہہ رہے ہیں آپ ان جوانوں کو ان دونوں کے حوالے کر دیں، یہ دونوں انہیں ان کی قوم اور انکے ملک میں واپس پہنچا دینگے۔‘‘ لیکن نجاشی نے سوچا کہ اس قضیے کو گہرائی سے کھنگالنا اور اس کے تمام پہلوؤں کو سننا ضروری ہے۔چنانچہ اس نے مسلمانوں کو بلا بھیجا، مسلمان یہ تہیّہ کر کے اس کے دربار میں آئے کہ ہم سچ ہی بولیں گے خواہ نتیجہ کچھ بھی ہو۔جب مسلمان آگئے تو نجاشی نے پوچھا" یہ کونسا دین ہے جسکی بنیاد پر تم نے اپنے قوم سے علیحدگی اختیار کر لی ہے،لیکن میرے دین میں بھی داخل نہیں ہوئے ہو اور نہ ان ملتوں میں سے کسی کے دین میں داخل ہوئے ہو؟مسلمانوں کے ترجمان حضرت جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے کہا: اے بادشاہ ! ہم ایسی
Flag Counter