Maktaba Wahhabi

738 - 644
دعوت کے ادوار و مراحل ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیغمبرانہ زندگی کو دو حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں جو ایک دوسرے سے مکمل طور پر نمایاں اور ممتاز تھے ۔ وہ دونوں حصے ہیں : 1۔مکی زندگی _____تقریباً تیرہ سال 2۔مدنی زندگی _____ دس سال پھر ان میں سے ہر حصہ کئی مرحلوں پر مشتمل ہے اور یہ مرحلے بھی اپنی خصوصیات کے اعتبار سے ایک دوسرے سے مختلف اور ممتاز ہیں ۔ اس اندازہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیغمبرانہ زندگی کے دونوں حصوں میں پیش آنے والے مختلف حالات کا گہرائی سے جائزہ لینےکے بعد ہو سکتا ہے ۔ مکی زندگی تین مرحلوں پر مشتمل تھی 1۔پس پردہ عوت کا مرحلہ ... تین برس ... . 2۔اہل مکہ میں کھلم کھلا دعوت و تبلیغ کا مرحلہ ... چوتھے سال نبوت کے آغاز سے دسویں سال کے اواخر تک ٭ 3۔مکہ کے باہر اسلام کی دعوت کی مقبولیت اور پھیلاؤ کامرحلہ ... دسویں سال نبوت کے اواخر سے ہجرت مدینہ تک ٭ مدنی زندگی کے مراحل کی تفصیل اپنی جگہ آر ہی ہے ۔
Flag Counter